سہارنپور: سمیر چودھری۔
کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی’ بھارت جوڑو نیا ئے یاترا‘ میں رکاوٹیں برداشت نہیں کی جائیں گی کیونکہ راہل گاندھی تمام طبقات کے لیے آواز اٹھا رہے ہیں۔بی جے پی راہ گاندھی کی مقبولیت سے خوف زدہ ہے اور آسام کی بی جے پی حکومت کانگریس کی اس کامیاب یاترا کو روکنے کے لئے سازشیں کررہی ہیں ،جسے کانگریسی کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کرینگے۔
آج یہاں کانگریس شکے ضلع صدر چودھری مظفر علی اور سہارنپور شہر صدر ورون شرما کی مشترکہ قیادت میں کانگریسی سہارنپور میں واقع کلکٹریٹ کے احاطے میں پہنچے اور احتجاج کیااور آسام کی بی جے پی حکومت کے خلاف زبردست نعرے بازی کی اور صدر جمہوریہ سے مطالبہ کیا کہ وہ آسام حکومت کو فوری طور پر برخاست کریں۔آج منگل کے روز پہلے سے طے شدہ پروگرام کے مطابق ضلع کے کانگریسی کلکٹریٹ کے احاطے میں جمع ہوئے اور راہل گاندھی کی ”بھارت جوڑو نیا ئے یاترا“ میں خلل ڈالنے پر آسام کی بی جے پی حکومت کے خلاف جم کر نعرے لگاتے ہوئے احتجاج کیا۔ اس موقع پر موجود مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے ضلع صدر چودھری مظفر علی نے کہا کہ آسام کی بی جے پی حکومت بار بار راہل گاندھی کی بھارت جوڑو نیا ئے یاترا میں خلل ڈالنے کی سازش کر رہی ہے جس کی ہم تمام کانگریسی مخالفت کرتے ہیں۔چودھری مظفر نے کہا کہ راہل گاندھی ملک کے تمام طبقات کو انصاف فراہم کرنے کے لیے سڑکوں پر لڑائی لڑ رہے ہیں، جب کہ بی جے پی کی عوام دشمن حکومت ان کے مشن کو ناکام بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔
چودھری مظفر نے کہا کہ اس سے قبل بھی راہل گاندھی نے اسمبلی میں سچ بول کر اپنی رکنیت کھو دی تھی،جسے بعد میں سپریم کورٹ نے بحال کیا۔انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی کی قیادت میں کانگریس پارٹی مہاتما گاندھی کی پیروی کرتے ہوئے سچائی کے راستے سے نہیں ہٹے گی اور کانگریس کی ثقافت اور روایت کے مطابق ہم ہمیشہ اس کی حمایت کرتے رہیں گے۔ سچائی اور انصاف کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔انہوں نے آسام کی ہیمنت حکومت کو فوری برطرف کرنے کا مطالبہ کیا۔شہر صدر ورون شرما نے راہل گاندھی کو عوامی لیڈر قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج جب راہل جی عوام کے درمیان جا کر عوام سے بات کرنا چاہتے ہیں تو یہ بی جے پی کو قبول نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کہ اگر لیڈر عوام سے دور رہیں گے تو جمہوریت کمزور ہوگی اور اسی طرح بی جے پی ملک میں جمہوریت کو کمزور کرنے کے لیے راہل گاندھی کا راستہ روکنے کی سازش کر رہی ہے۔ضلع ترجمان گنیش دت شرما اور ضلع نائب صدر منیش تیاگی نے کہا کہ راہل گاندھی کو آسام میں مندر جانے سے روک کر بی جے پی ملک میں کس طرح کی سناتی روایت قائم کرنا چاہتی ہے۔ کیا اب ہمیں مندروں میں جانے کے لیے پہلے حکومت سے اجازت لینی پڑے گی؟ کیا ملک میں مذہبی عقیدہ اب حکومتی کنٹرول میں ہے؟اس دوران کانگریس لیڈران اور کارکنان کی بڑی تعداد موجودرہے۔
0 Comments