Latest News

گروگرام میں بدنام زمانہ گینگسٹر کی گرلڈ فرینڈ کا ہوٹل میں بہیمانہ قتل، لاش کار میں لیکر قاتل فرار۔

مظفرنگر:  عزیز الرحمن خاں۔
بدنام زمانہ گینگسٹر سندیپ گڈولی کی مبینہ گرل فرینڈ دویا پاہوجا کے گروگرام کے ایک ہوٹل میں سنسنی خیز قتل کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ دیویا پاہوجا ماڈلنگ کرتی تھیں اور گینگسٹر سندیپ گڈولی کے انکاؤنٹر کی گواہ بھی تھیں۔ دیویا پاہوجا کے قتل سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے اور پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔
معلومات کے مطابق، دیویا پاہوجا 2 جنوری کی صبح ہوٹل پہنچی تھی، جہاں مبینہ طور پر انہیں گولی مار دی گئی۔ ہوٹل کا مالک بھی شک کی زد میں ہے اور پولیس نے تین افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔بتایا جاتا ہے کہ قتل کے بعد ملزم نے اس کی لاش بی ایم ڈبلیو کار کے ٹرنک میں ڈال دی اور وہ کار لے کر ہوٹل سے فرار ہو گئے۔27 سالہ دیویا پاہوجا گروگرام کے بلدیو نگر کی رہنے والی تھی۔7 فروری 2016 کو گینگسٹر سندیپ گڈولی کا ممبئی کے ایک ہوٹل میں سامنا ہوئےانکاؤنٹر کے وقت وہ بھی سندیپ کے ساتھ تھی اور وہ اس کیس کی گواہ بھی تھی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر