Latest News

عاشق پروین کمار سے شادی کے لیے افسانہ نے رچی بہت بڑی سازش، سہیلی کو زندہ جلایا، عاشق نے کیا شادی سے انکار، چار سال بعد ہوا انکشاف۔

مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
میرٹھ میں شادی شدہ افسانہ نے اپنے عاشق پروین کمارکو حاصل کرنے کے لیے ایک خوفناک سازش رچی، افسانہ اور پروین کا تعلق مختلف مذاہب سے تھا، اس لیے افسانہ نے مرنے کا ڈرامہ کیا اور پروین کے ساتھ زندگی گزارنے کے لیے 2019 میں اپنی سہیلی زینت کو اپنے گھر بلایا اور نشہ آور اشیا پلاکر اسے بے ہوش کر دیا، پھر زینت کو گیس سلنڈر کو آگ لگا کر زندہ جلا دیا گیا، آگ لگتے ہی افسانہ گھر سے بھاگ کر اپنے عاشق کے پاس رہنے چلی گئی۔ یہاں لوگوں کو گھر کے اندر سے جلی ہوئی لاش ملی۔ جس کی شناخت مشکل تھی۔ گھر والوں کا خیال تھا کہ افسانہ آگ کی زد میں آکر مر گئی ہے۔افسانہ تقریباً اپنے منصوبے میں کامیاب ہو گئی لیکن اس کے عاشق کے اس سے شادی سے انکار نے اسے بے نقاب کر دیا۔

 میرٹھ کے رشید نگر کا رہنے والا ابرار اپنی بیوی افسانہ کے ساتھ رہتا تھا۔ 2 اپریل 2019 کو مشتبہ حالات میں اس کے گھر میں آگ لگ گئی۔ آگ بجھائی گئی تو گھر کے اندر سے خاتون کی جلی ہوئی لاش ملی سب نے سمجھا کہ ابرار کی بیوی افسانہ آگ میں جھلس گئی ہے۔ کسی کو خبر نہیں تھی کہ مرنے والی افسانہ نہیں بلکہ زینت تھی۔ اس واقعہ کے بعد افسانہ گوکل پوری میں اپنے عاشق پروین کے گھر میں رہنے لگی۔ پروین میرٹھ میں ہی ٹیمپو چلاتا تھا۔ دونوں کے درمیان کافی عرصے سے ناجائز تعلقات تھے۔ اب افسانہ اپنے عاشق پروین کے ساتھ گھر بسانا چاہتی تھی۔ اس نے پروین کو بتایا کہ اس کا نام نشا نہیں بلکہ افسانہ ہےاور اس کا مذہب ہندو نہیں اسلام ہے۔ یہ غلطی اسے بعد میں بہت مہنگی پڑی۔
دوسری جانب زینت کے اچانک لاپتہ ہونے سے ان کے گھر والے پریشان ہیں۔ اس کے شوہر اشرف کے خلاف تھانہ لہسادی گیٹ میں جہیز کے لیے ہراساں کرنے اور اشرف اور اس کے اہل خانہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس بھی زینت کو جہیز کا معاملہ سمجھ کر تلاش کرتی رہی۔ نشا عرف افسانہ نے اپنے عاشق پروین سے کہا کہ وہ حاملہ ہے لہٰذا اب شادی کر لی جائے۔ پروین کو پتہ چلا کہ نشا کا اصل نام افسانہ ہے اور وہ مسلمان ہے۔ پروین نے شادی سے انکار کر دیا۔ ناراض افسانہ نے میرٹھ کے خواتین پولیس اسٹیشن میں پروین کے خلاف شکایت درج کرائی، جس میں اس پر محبت میں دھوکہ دینے اور اسے لالچ دے کر جسمانی تعلقات بنانے کا الزام لگایا۔ پولیس کو شک ہو گیا۔ وہ چار دن تک پولیس کو بھی گمراہ کرتی رہی آخر کارپولیس نے افسانہ کی والدہ کو تھانے بلا کر شناخت کرائی تو حقیقت سامنے آگئی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر