Latest News

مسلم ممالک کی تنظیم او آئی سی نے بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر پر کیا تشویش کا اظہار۔

اسلامک تعاون تنظیم (او آئی سی) نے ایودھیا میں 'رام مندر کی تعمیر اور پران پرتشٹھا (تقدس)' پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ او آئی سی کے جنرل سیکرٹریٹ نے ایک بیان میں کہا، "جبکہ بابری مسجد کو بھارتی شہر ایودھیا میں پہلے شہید کیا گیا اور اسی جگہ'رام مندر' کی تعمیر انتہائی تشویشناک ہے۔"
بی بی سی کے مطابق ایک پریس ریلیز میں، او آئی سی نے کہا کہ او آئی سی کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے گزشتہ اجلاسوں میں اظہار خیال کے مطابق، سیکرٹریٹ ان اقدامات کی مذمت کرتا ہے، جن کا مقصد بابری مسجد جیسے اسلامی مقامات کو تباہ کرنا ہے۔ 
نئے مندر کو "ہندوستان کی جمہوریت کے خلاف" قرار دیتے ہوئے، او آئی سی نے ملک کی دیگر مساجد کے مستقبل پر بھی تشویش کا اظہار کیا، بشمول وارانسی کی گیانواپی مسجد اور متھرا کی شاہی عیدگاہ مسجد، جن کے معاملے عدالتوں میں چل رہے ہیں۔

 بابری مسجد پانچ صدیوں تک ایک ہی جگہ پر کھڑی تھی۔  22 جنوری کو وزیر اعظم نریندر مودی نے ایودھیا میں رام مندر کی تقدیس کی۔ اس پروگرام میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی کئی اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔

 وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہمیں صدیوں کا صبر ورثے میں ملا ہے۔ آج ہمیں شری رام کا مندر مل گیا ہے۔ جو قوم غلامی کی ذہنیت توڑ کر اٹھ کھڑی ہوتی ہے وہ اس طرح ایک نئی تاریخ رقم کرتی ہے۔
ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کو لے کر ایک طویل مقدمہ چل رہا تھا اور 2019 میں سپریم کورٹ نے ایک فیصلے میں کہا تھا کہ متنازعہ زمین کو ایک ٹرسٹ کے حوالے کر دیا جائے، جو وہاں مندر بنائے گا۔ اس کے ساتھ ہی عدالت کے حکم پر اتر پردیش سنٹرل سنی وقف بورڈ کو مسجد کی تعمیر کے لیے پانچ ایکڑ زمین الاٹ کی گئی۔
پیر کو اپنی تقریر میں وزیر اعظم نے رام مندر پر عدالت کے فیصلے کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ بھگوان رام کا مندر جو کہ انصاف کا مترادف ہے، بھی منصفانہ طریقے سے بنایا گیا تھا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر