Latest News

لاپتہ طالبعلم کو پولیس نے مسجد سے برآمد کیا، والدین کی سرزنش سے ڈر کر مسجد میں چھپ گیا تھا مدرسہ میں زیر تعلیم طالب علم۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
محلہ کولہ بستی کے باشند مرسلین کا بیٹامحمد انس 2روز قبل مدرسہ جانے کے لئے گھر سے نکلا تھا، لیکن وہ مدرسہ نہیں پہنچا اور راستہ میں ہی غائب ہوگیا، جس کے باعث اہل خانہ تشویش میں مبتلا تھے،گمشدگی کی شکایت لیکر اہل خانہ پیر کے روز پولیس کے پاس پہنچے ،جس کے بعدآج ہی پولیس نے محلہ خانقاہ میں واقع مسجد سے طالبعلم کو بحفاظت برآمد کر لیا ہے۔ والد کی ڈانٹ سے گھبرا کر انس مدرسہ جانے کے بجائے مسجد میں ہی ٹھہرا ہوا تھا۔پیر کی شام محلہ خانقاہ کے باشندہ مرسلین کے گھر اس وقت خوشیاں لوٹ آئیں جب پولیس نے دو روز سے لاپتہ اس کے بیٹے انس (17) کو مسجد سے بازیاب کر اہل خانہ کے سپرد کیا۔ 
انس ہفتے کے روز گھر سے مدرسہ جانے کے لیے نکلا تھا لیکن مدرسہ پہنچنے سے پہلے وہ ایک مسجد میں چھپ گیا۔ ہر جگہ تلاش کرنے کے بعد پریشان لڑکے کے والد مرسلین نے پیر کو پولیس سے رابطہ کیا اور اپنے بیٹے کی گمشدگی کی اطلاع دی، جس کے بعد پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے اسے تلاش کیا اور محلہ خانقاہ میں واقع مسجد سے بحفاظت برآمد کر لیا۔ 
واضح رہے کہ انس محلہ خانقاہ میں واقع ایک مدرسہ میں حفظ ِ قرآن مجید کی تعلیم حاصل کر رہا ہے لیکن ہفتہ کے روز وہ تعلیم میں غفلت اور لاپرواہی برتنے کی وجہ سے اپنے والد کی سرزنش اور ڈانٹ سے ڈر کر محلہ خانقاہ میں واقع مسجد میں چھپ گیا۔ پولیس اسٹیشن کے انچارج دھرمیندر گوتم نے بتایا کہ طالب علم سے پوچھ گچھ کے بعد اسے اس کے اہل خانہ کے حوالے کردیا گیا ہے۔ اہل خانہ نے طالب علم کی بحفاظت بازیابی پر پولیس اور انتظامیہ کا دل سے شکریہ ادا کیا ۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر