Latest News

جب تک آپ قرآن کو اپنا 'رہنما' نہیں بناؤ گے دنیا میں کامیاب نہیں ہوسکتے، اسرائیل کے خلاف انٹرنیشنل کورٹ میں جاکر ساؤتھ افریقہ نے بڑی ہمت کا کام کیا۔ خطیب محمد اقبال۔

آگرہ: مسجد نہر والی سکندرہ کے خطیب محمد اقبال نے اپنے خطبہ جمعہ میں آج اسرائیل کے خلاف انٹرنیشنل کورٹ میں مقدمہ کے بارے میں لوگوں کو بتایا، انھوں نے کہا کہ ایک چھوٹے سے ملک نے اتنا بڑا قدم اٹھایا اور اس نے دنیا میں کسی کی بھی پرواہ نہیں کی، اصل میں اس نے ایک طرح سے دنیا کی سپر پاور امریکہ کے خلاف یہ قدم اٹھایا ہے کیونکہ اسرائیل کے پیچھے امریکہ ہی تو ہے، ساوتھ افریقہ ایک کم زور سا ملک ہے لیکن اس نے انٹرنیشنل کورٹ میں اسرائیل کے خلاف یہ مقدمہ کر دیا، یہ کوئی عام بات نہیں ہے بہت بڑی بات ہے جب کہ دنیا میں مسلم ممالک پچاس سے زیادہ موجود ہیں، قرآن میں اس کا جواب موجود ہے، سورہ محمد آیت نمبر 38 کا خلاصہ “اور اللہ بے نیاز ہے تم ہی اس کے محتاج ہو۔ اور اگر تم نہ مانوگے تو وہ اور قوم لے آے گا جو تمارے جیسے نہ ہونگے “ اللہ نے اپنا کام کرا لیا، آپ بیٹھے رہیں، وہ ہمارا محتاج نہیں ہم سب اس کے محتاج ہیں، یہ بات ہم سب کو سمجھنے کی ضرورت ہے، یہ ہی وجہ ہے جو آج دنیا بھر میں ہم ذلیل و خوار ہیں اور جگہ جگہ ذلّت ہمارا “ مقدر” بن چکی ہے، جب تک آپ قرآن کو اپنا “رہنما” نہیں بناؤ گے دنیا میں کامیاب نہیں ہوسکتے، کاش ہمارے حکمراں اور ہم سب عوام اس بات کو جان لیں، اللہ ہم سب کو اس کی توفیق عطا فرماے، آمین۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر