Latest News

مدرسہ اسلامیہ عربیہ بیت العلوم میں تکمیل حفظ قرآن کریم کے موقع پر دعائیہ مجلس کا انعقاد، قرآن کریم کی عظمت پر علماء کا قیمتی خطاب۔

میرٹھ: گزشتہ روز گوکلپور کمالپور ( میرٹھ) کے معروف مدرسہ اسلامیہ عربیہ بیت العلوم میں بموقع تکمیل حفظ قرآن کریم ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں پانچ طلباء نے تکمیلِ حفظ قرآن کا شرف حاصل کیا۔ اس مبارک موقع پر مولانا نبیل احمد نائب صدر جمعیۃ علماء ضلع میرٹھ نے حفاظ کرام کو تکمیل قرآن کا آخری سبق پڑھایا۔
پروگرام کا آغاز قاری محمد نوشادقاسمی استاذ مدرسہ ھٰذا کی تلاوت کلام پاک سے ہوا اورنظامت کے فرائض انجام دئیے قاری عبدالحسیب استاذ مدرسہ ھٰذا نے۔
اپنے مختصر بیان کے اندر حدیث ( خیرکم من تعلم القرآن وعلمه ) کا مفہوم بیان کرتے ہوئے مولانا نبیل احمد نےفرمایا کہ دنیا کے اندر کوئی بھی کام کرنے والا ہو وہ الله اور الله کے رسول کے نزدیک قرآن کریم پڑھنے پڑھانے والے سے بہتر نہیں ہے بہتر وہ ہی ہے جو قرآن کریم کے پڑھنے اور پڑھانے میں ہے۔ مولانا نے مزید ایک عبرتناک واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ ایک شخص جو قرآن کریم کے اندر سے کچھ آیات کو نکالنے کی بات کرتا تھا اس پر اللہ کا عذاب اس طرح نازل ہوا کہ اللہ ربّ العزّت نے اسے ہی اسلام سے نکال دیا جو آجکل کتے سے بدتر زندگی جی رہا ہے۔ مولانا نے آگے فرمایا کہ جو طلباء آج حفاظ کی شکل میں آپکے سامنے بیٹھے ہوئے نظر آرہے ہیں یہ دراصل انکی رات و دن کی کڑی محنت اور اساتذۂ کرام کی جدو جہد اور ان کے والدین کی کوششوں کا ثمرہ ہےـ 
اس موقع پر مولانا مفتی آس محمد گلزار قاسمی مہتمم مدرسہ ہٰذا کا خصوصی بیان ہوا اور طلبہ کو بڑی قیمتی نصیحتیں فرمائیں۔ مفتی موصوف نے کہا کہ کہ جن پچوں نے قرآن کریم کی تکمیل کا شرف حاصل کیا ہے یہ ہم سب سے بڑے ہیں؛ بظاہر تو عمر کے اعتبار سے چھوٹے چھوٹے نظر آرہے ہیں لیکن حقیقت میں الله تعالی کے یہاں انکا بہت بڑا درجہ ہے؛ کیونکہ الله تعالی نے انکو اپنا ذاتی کام سونپا ہےـ انہوں نے نے مزید فرمایا کہ جو اچھا استاذ ہوتا ہے وہ شاگرد کے ساتھ بڑی محنت کرتاہے؛ وہ یہ چاہتا ہے کہ اپنے اندر کا سب کچھ شاگرد کو دیدوں کہ اگر ممکن ہو تو اپنے اندر سے دل نکال کر شاگرد کے اندر منتقل کردوںـ مفتی صاحب نے مزید فرمایا کہ اساتذۂ کرام اپنے آپکو کم درجہ کے مت سمجھیں؛ دنیا کی نظر میں آپ کم در جہ کے ہوسکتے ہیں لیکن الله کے یہاں آپکا بڑا اونچا مقام ہےاسلئے کہ الله تعالی نے آپکو اپنے کام کے لئے منتخب فرمایا ہے
اور مزید چند قیمتی نصیحتوں کے بعد آپ ہی کے دعائیہ کلمات پر پروگرام کا اختتام ہواـ 
پروگرام میں جن حضرات نے خاص طور پر شرکت کی ان میں قاری محمد الیاس، قاری محبوب الحسن مظفرنگری، مفتی محمد زبیر، مولانا عرفان، مولانا معصوم، قاری محمد نوشادقاسمی، صدرِ جمہوریۂ ہند اعزاز یافتہ ماسٹر عبدالصمد، حافظ نوشاد گوکل پور، الحاج حافظ عتیق الرحمٰن رشیدی، ماسٹر اکرم، ماسٹر محمد ناظم، ماسٹر محمد عمران،  حافظ وثیق الرحمٰن رشیدی، معلمات میں سے محترمہ سمیہ صدیقی، محترمہ کیفیہ صاحبہ و محترمہ الصباح صاحبہ کے اسماء گرامی قابل ذکر ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر