کھتولی میں عام آدمی پارٹی کے قومی ترجمان اور اتر پردیش کے انچارج سنجے سنگھ راجیہ سبھا کے رکن دوبارہ منتخب ہونے پر مٹھائی تقسیم کرکے جشن منایا گیا ضلع نائب صدر کلدیپ تومر نےمحلہ شیو پوری میں واقع اپنے دفتر میں ،،کیجریوال کا شکریہ،، پروگرام منعقد کیا۔ سنجے سنگھ کو راجیہ سبھا بھیجے جانے پر کارکنوں نے جشن منایا۔ راہگیروں میں لڈو تقسیم کیے گئے۔ ضلع نائب صدر کلدیپ تومر نے کہا کہ سنجے سنگھ نے راجیہ سبھا ممبر کے طور پر ایک الگ پہچان بنائی ہے۔ اس سے پہلے راجیہ سبھا کے ممبران عوام میں رہنے کے بجائے اپنے ایم پی فنڈز تک محدود تھے۔ جب سے سنجے سنگھ راجیہ سبھا کے رکن بنے ہیں، انہوں نے مفاد عامہ کے مسائل پر ایوان میں آواز اٹھائی ہے۔ ایوان میں اپوزیشن کی آواز کو دبنے نہیں دیا گیا۔ پارلیمنٹ کے سینٹرل ہال میں انہوں نے حکمران جماعت کو اس کی غلط پالیسیوں کو للکارا اور وزیراعظم کو آئینہ دکھایا۔ تاہم ان کی ہمت سے پریشان مودی حکومت نے ان پر ایک نام نہاد شراب گھوٹالے کا الزام لگا کر جیل میں ڈال دیا۔ مفاد عامہ میں، راجیہ سبھا کے رکن ہونے کے ناطے انہوں نے کئی پد یاترا بھی کی ہیں۔ ان کی محنت، لگن اور پارٹی کے تئیں وفاداری کو دیکھتے ہوئے پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے انہیں دوبارہ راجیہ سبھا کے لیے منتخب کیا ہے۔ سنجے سنگھ جیل میں رہتے ہوئے راجیہ سبھا الیکشن جیتنے والے ملک کے پہلے ایم پی ہوں گے۔ شکریہ کیجریوال پروگرام میں چتر پال سنگھ، اسمبلی اسپیکر پنکج کمار گوریان، یوتھ ونگ کے ضلع صدر آیوش جین، دیش راج، ستیہ پرکاش، سنیل کمار، اتل کمار وغیرہ شامل تھے۔
0 Comments