دیوبند: سمیر چودھری۔
اس مرتبہ سردی نے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دیئے اور علاقہ میں نیتی تال سے زیادہ ٹھنڈ ہورہی ہے۔ضلع سہارنپور اور دیوبند علاقہ کی بات کریں تویہاں درجہ حرارت کم سے کم تین ڈگری تک پہنچ گیا، گہرے کہرے کے سبب سڑکوں پر چلنا بھی مشکل ہوگیاہے،لوگ سردی سے بچنے کے لئے دن بھر الاو جلاکر اسے تاپتے نظر آرہے ہیں، لوگوں کے مطابق ایک مدت کے بعد اتنی شدید سردی ہورہی ہے،بارش نہ ہونے کے سبب بھی سردی کی سختی میں اضافہ بتایا جارہاہے۔
علاقہ میں ہفتہ بھر سے سورج نظر نہیں آیا اور دن بھر سخت ٹھنڈ کے سبب لوگوں کے روزمرہ کے معمولات درہم برہم ہوگئے۔ صبح ٹہلنے والے لوگوں کے قدم گھر سے باہر نہیں نکل رہے ہیں۔ مغرب بعد سے لیکر اگلے دن دوپہر تک دھند چھائی رہتی۔ گاڑی ڈرائیوروں کو اپنی منزل تک پہنچنے کے لیے گاڑیوں کی ہیڈلائٹس آن کرنی پڑرہی ہیں۔ یہی نہیں شدید سردی کے باعث گاڑیوں کی رفتار پر بھی بریک لگ گیا ،کیونکہ علاقہ میں کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ کم سے کم درجہ حرارت تین ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 16 ڈگری سیلسیس رہا، جمعرات کو تین ڈگری جبکہ آج جمعہ کو علاقہ میں درجہ حرارت کم سے کم چار ڈگری سیلسیس تک درج کیاگیاہے، جس سے ضلع سہارنپور کے موسم کے حالات نیتی تال جیسے ٹھنڈے ہوگئے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ٹھنڈ کی شدت ابھی مزید کئی دنوں تک اسی تک برقرار ررہنے کا امکان ہے۔ ادھر شدید سردی سے لوگ کانپ رہے ہیں۔ لیکن دیہی علاقوںمیں چوراہوں پر الاو روشن کرنے میں گرام پردھان ناکام ثابت ہو رہے ہےں۔ لوگ خود آگ جلا کر اپنے جسم کو حرارت دے رہے ہیں،وہیں نگر پالیکا کی جانب سے دیوبند بھی ابھی تک الاو جلانے کے معقول بندوبست نہیںکئے گئے ہیں۔
0 Comments