Latest News

جامعہ اشرف العلوم کیندرہ پاڑہ اڈیشہ میں مکمل قرآن کریم کے مسابقہ کا انعقاد۔

جامعہ اشرف العلوم کیندرہ پاڑہ اڈیشا میں گذشتہ ایک مہینہ سے مسابقات کا سلسلہ جاری ہے، اس سے پہلے فن نحو، صرف، منطق، اصول فقہ اور تمرین عربی ادب کی بنیادی اور اْساسی کتابوں میں مختلف جماعت کے طلبہ کے مابین مسابقات ہوۓ جس کے نتائج بہت اچھے اور حوصلہ افزا رہے۔
اسی سلسلہ کی ایک اہم کڑی "مسابقةالقرآن الکریم" ہے
جس کا انعقاد ۱۳رجب المرجب ۱۴۴۵ بمطابق 25 جنوری 2024 کو جامعہ کے اجراء وفارسی کے طلبہ کے مابین ہوا جس میں تمام حفاظ طلبہ شریک مسابقہ رہےاور بڑی حد تک خوش اسلوبی کے ساتھ سوالات کے جوابات بھی دئے۔

یہ مسابقہ رئیس الجامعہ مولانا فاروق قاسمی امیر شریعت اڈیشہ وصدر رابطہ مدارس شاخ اڈیشہ کی سرپرستی میں منعقد ہوا۔ جس میں سائل مولانا قاری صغیر فاروقی استاذ جامعہ اشرف العلوم کیندرہ تھے اور حکم اول اور حکم ثانی کے فرائض جامعہ کے دو موقر استاذ مولانا لیاقت قاسمی اور مولانا شمیم قاسمی نے انجام دیا، نیز اس مسابقہ میں مولانا مفتی صالح الزماں قاسمی اور حضرت مولانا قاری صبغت اللہ ندوی کا بڑا تعاون رہا. مولانا امجد علی نے بتایا کہ آئندہ ہفتہ بروز جمعرات کو آخری مسابقہ ہے جس میں درجہ دینیات کے جملہ طلبہ شریک ہوں گے اور ان کے مابین نورانی قاعدہ، ادعیہ اور سنن کا مسابقہ ہوگا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر