Latest News

دھلی میں پڑوسی نے پانچ سالہ معصوم بچی کو بنایا ہوس کا شکار، معصوم بچی خون آلودہ حالت میں پائی گئی، ملزم گرفتار۔

دہلی: عزیز الرحمن خاں۔
وسطی دہلی کے رنجیت نگر علاقے میں پانچ سال کی معصوم بچی کی عصمت دری کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ محلے کا ہی ملزم معصوم بچی کو سنگترہ کھلانے کے بہانے اپنے گھر لے گیا۔ اور معصوم بچی کے ساتھ زبردستی زیادتی کی اور فرار ہو گیا معصوم بچی خون میں لت پت گھر پہنچی تو اہل خانہ کو واقعہ کا علم ہوا۔ پولیس کو اطلاع دینے کے بعد فوری طور پر معصوم بچی کو قریبی اسپتال لے جایا گیا، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ تحقیقات کے بعد پولیس نے عصمت دری اور پوکسو کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے پڑوسی نوجوان کو گرفتار کر لیا ہے

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر