Latest News

عشق میں اندھے درندہ صفت عاشق نے اپنی بیوی اور معصوم بچی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
للت پور کے نیرج کشواہا نے اپنی۔ معصوم بچی اور بیوی منیشا کو عشق میں رکاوٹ بنے کے سبب قتل کر دیا۔ ماں کے پاس سوئی ہوئی 11 ماہ کی معصوم بیٹی نیپیکا کی آنکھ کھلی تو ظالم باپ نے اس کا بھی گلا دبا کر ہلاک کردیا 
موصولہ اطلاعات کے مطابق للت پور شہر کے کوتوالی علاقے کے محلہ چاندماری میں رات تقریباً 2 بجے اپنی گرل فرینڈ سے بات کرنے والے نوجوان نے احتجاج کرنے پر اپنی بیوی اور ایک سال کی بیٹی کو بے دردی سے قتل کر دیا۔ اس کے بعد واردات کو ڈکیتی اور قتل کا روپ دینے کے لیے اس نے دیوار سے سر مار کر خود کو زخمی کر لیا۔لیکن وہ پولیس کی تفتیش میں الجھ گیا۔ سخت پوچھ گچھ کے بعد نوجوان نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔ اسے گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق، محلہ چاندماری کا نیرج کشواہا (27) شادیوں میں سجاوٹ کا کام کرتا ہے۔ اس کو ایک لڑکی سے عشق تھا اس کا اپنی بیوی منیشا (22) کے ساتھ اکثر اس بات پر جھگڑا رہتا تھا۔ رات دیر گئے وہ موبائل پر اپنی گرل فرینڈ سے بات کر رہا تھا۔ پھر منیشا جاگ اٹھی۔ شوہر کو اپنی گرل فرینڈ سے بات کرتے دیکھ کر اس نے احتجاج کیا۔ اس پر دونوں میں لڑائی ہو گئی اور نیرج نے منیشا پر کمرے میں رکھے کرکٹ بیٹ سے حملہ کر کے اسے قتل کر دیا۔ اس دوران ان کی ایک سالہ بیٹی نپکشا جاگ گئی۔ نیرج نے اس کا بھی گلا دبا کر قتل کر دیا۔ اپنی بیوی اور بیٹی کے قتل کے بعد نیرج نے خود کو بچانے کی سازش کی۔ اس نے الماری میں رکھی چیزوں کو پھیلا کر خون آلود بلے کو چھپا دیا لیکن پولیس نے دودھ کا دودھ پانی کا پانی کرتے ہوئے واردات کا پردہ فاش کر دیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر