Latest News

سعودی عرب میں پہلا الکحل اسٹورکھو لنےکی تیاری.

ریاض: سعودی عرب مملکت میں پہلا الکحل اسٹور کھولنے کی تیاریاں کر رہا ہے۔ برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق ذرائع نے بتایا ہےکہ الکحل اسٹور دارالحکومت ریاض کے ڈپلومیٹک کوارٹر میں آئندہ کچھ ہفتوں میں کھول دیا جائےگا۔

خبر ایجنسی کے مطابق الکحل اسٹور غیر ملکی سفارت کاروں کے لیےکھولا جا رہا ہے۔ الکحل کی خریداری کے لیے خریداروں کو پہلے سعودی وزارت خارجہ سے کلیئرنس کوڈ حاصل کرنا ہوگا۔
کلیئرنس کوڈ موبائل ایپ کے ذریعے حاصل کیا جاسکےگا اور خریداروں کو ماہانہ مخصوص کوٹہ دیا جائےگا۔ برطانوی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ یہ واضح نہیں ہوسکا کہ اس سے مملکت میں مقیم غیر مسلم تارکین وطن بھی مستفید ہوسکیں گے یا نہیں۔

پاکستان کے معروف ٹی وی چینل "جیو نیوز" کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے خبر پر ابھی کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔ خیال رہےکہ سعودی قانون کے تحت شراب پر پابندی عائد ہے اور شراب نوشی کے جرم میں جج مجرم کو سرعام کوڑے مارنے سمیت دیگر سخت سزائیں دے سکتے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر