Latest News

افغانستان کی طالبان حکومت نے خواتین کو دی ملازمت کی مشروط اجازت۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان میں طالبان نے ملازمت کی خواہش رکھنے والی خواتین کے لیے نئی شرائط پیش کر دیں ہیں جن کے مطابق ملازمت کی خواہاں خواتین کو پہلے شادی کرنی ہوگی۔
حکام کا کہنا ہے کہ غیر شادی شدہ خواتین کے لیے ملازمت کرنا مناسب نہیں ہے۔ البتہ ایسی غیر شادی شدہ خواتین جو صحت کے شعبے میں اپنی ملازمت برقرار رکھنا چاہتی ہیں، تو انہیں شادی کر لینی چاہیے۔
واضح رہے کہ اس سے چند ماہ قبل طالبان حکومت نے خواتین پر بیوٹی سیلونز جانے پر بھی پابندی عائد کی تھی۔ انہوں نے سیلون مالکان کو اپنے کاروبار کو سمیٹنے کے لیے ایک ماہ کا وقت دیا ہے۔
طالبان حکام نے لڑکیوں کی اعلیٰ تعلیم کے حصول اور امدادی کام کرنے پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔ طالبان کی حکومت میں خواتین کو بغیر محرم کے ہوائی سفر کرنے کی ھی اجازت نہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر