سنبھل ضلع کے گنور علاقے میں بھٹے پر کام کرنے والی لڑکی نے درخت پر دوپٹہ سے پھندا لگا کر خودکشی کر لی۔ اس کا علم ہونے کے بعد اہل خانہ اور گاؤں والے اس کی لاش گھر لے آئے۔ اس دوران لڑکی کے بھتیجے نے بھی گھر میں خودکشی کرلی۔ گھر میں موجود دو افراد کی ہلاکت کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولس حکام نے بتایا کہ دونوں کی موت کی وجوہات کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ بھٹے پر کام کرنے والی لڑکی صبح جنگل کی طرف گئی تھی۔ کافی دیر تک واپس نہ آنے پر تلاش کیا گیا بھتیجے سمیت دیگر لوگوں کو معلوم ہوا کہ لڑکی کی لاش درخت سے لٹکی ہوئی ہے۔ اس کے بعد وہ موقع پر پہنچ گئے۔
گاؤں والے لڑکی کی لاش کو نیچے اتار کر گھر لے گئے۔ کچھ دیر بعد بھتیجے نے بھی گھر میں خودکشی کر لی۔ دونوں کی موت کی اطلاع ملتے ہی ایس پی کلدیپ گناوت موقع پر پہنچ گئے۔ انہوں نے اس معاملے کو خودکشی قرار دیا ہے۔ لڑکی کی شادی کی تیاریاں جاری تھیں۔ کچھ لوگ چار دن پہلے اسے دیکھنے بھی آئے تھے۔ دونوں نے خودکشی کا قدم کیوں اٹھایا اس کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
0 Comments