Latest News

متھرا کی شاہی عیدگاہ مسجد کمپلیکس میں سروے پر پابندی برقرار رہے گی، سپریم کورٹ نے سماعت اپریل تک ملتوی کر دی۔

نئی دہلی: متھرا کی شاہی عیدگاہ مسجد کمپلیکس میں سروے پر پابندی برقرار رہے گی۔ سپریم کورٹ نے سروے پر عبوری روک اپریل تک بڑھا دی ہے۔ سپریم کورٹ اپریل کے پہلے حصے میں سماعت کرے گا۔ عدالت نے سبھی فریقین سے تحریری جواب داخل کرنے کیلئے کہا ہے۔ متھرا میں شری کرشنا جنم بھومی-شاہی عیدگاہ مسجد تنازعہ کیس کی سماعت کرتے ہوئے جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس دیپانکر دتہ پر مشتمل سپریم کورٹ کی بنچ نے سماعت اپریل کے پہلے ہفتے تک ملتوی کر دی ہے۔ شاہی عیدگاہ کے کورٹ کمشنر کے سروے کے ہائی کورٹ کے حکم پر سپریم کورٹ کی روک جاری رہے گی ۔
گزشتہ سماعت کے دوران جسٹس سنجیو کھنہ کی سربراہی میں بنچ نے کہا تھا کہ مقامی کمشنر کی تقرری کی درخواست انتہائی مبہم ہے، حکم پر اگلی تاریخ تک عمل درآمد نہیں کیا جائے۔ جسٹس کھنہ نے کہا کہ کمیشن کو لاگو نہیں ہونے دینا چاہئے۔ اپنی درخواست کو دیکھیں۔ اس کیس میں دئے گئے بیانات کی روشنی میں کمیشن کے تقرر کی استدعا کافی مبہم ہے۔ آپ کو ایک خاص استدعا کرنی ہوگی ۔ آپ کو اس بارے میں واضح ہونے کی ضرورت ہے کہ آپ مقامی کمیشن کس چیز کے لئے چاہتے ہیں۔ آپ عالمی سطح پر درخواست نہیں دے سکتے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر