بغداد: عراق کے اربیل میں امریکی قونصل خانہ کے قریب میں متعدد دھماکوں کی اہم خبر سامنے آئی ہے۔ اے بی سی نیوز کے مطابق مذکورہ ایرانی انقلابی گارڈس کارپس (آئی آر جی ایس) نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔آئی آر جی ایس کا کہنا ہے اس نے ”جاسوسی کے ہیڈ کوارٹرس‘‘ اور ” ایران مخالف دہشت گردوں کے علاقے کو بلاسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایاہے۔ آئی آر جی جی ایس کی بمباری میں چار افرادکے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔ اے بی سی نے سکیورٹی درائع کے حوالے سے یہ خبر دی ہے۔
مذکورہ عراقی سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اربیل میں کی گئی بمباری میں اتحادی اورامریکی افواج کے کوئی نہیں مارا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق عراق میں اربیل ائیرپورٹ کے قریب اتحادی افواج نے تین ڈرونس کو مارگرایا ہے۔فضائی ٹریفک کو اربیل میں روک دیاگیا ہے‘ اے بی سی نیوز نے ایک عراقی سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے یہ خبر دی ہے۔ذرائع کے مطابق بمباری کافی شدید تھی۔ مذکورہ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ امریکی قونصل خانہ کے قریب میں اٹھ مقامات کو نشانہ بنایاگیا ہے۔
0 Comments