Latest News

بہار میں ہجومی تشدد ۴؍ مسلم نوجوانوں کی لنچنگ، اورنگ آباد میں کار پارکنگ کو لے کرہنگامہ کے دوران مہلوک نوجوانوں میں سے ایک کی فائرنگ سے ہندو بزرگ کی موت کے بعد بھیڑ نے سبھی کو لاٹھی ڈنڈوں سے پیٹ پیٹ کر مارڈالا۔

اورنگ آباد: : بہار میں ان دنوں ماب لنچنگ کی واردات پھر سے بڑھ رہی ہے، آئے دن کہیں نہ کہیں کوئی نوجوان بھیڑ کے ہاتھوں ہلاک ہورہا ہے۔ تازہ واقعہ اورنگ آباد کا ہے جہاں پارکنگ تنازعہ میں ایک عینی شاہد کی موت پر ناراض لوگوں نے چار لوگوں کو اس قدر مارا پیٹا کہ دو کی وہیں موقع موت ہو گئی جب کہ دو شدید زخمی اسپتال میں دم توڑ دیا۔ سوشل میڈیا پر گشت کرنے والی اطلاعات کے مطابق ہجومی تشدد کے مہلوکین کی شناخت ارمان احمد‘ محمد زاہد راعینے‘ وکیل انصاری اور چمن منصوری کے طور پر کی گئی۔
امر اجالا کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ جاپلا-نبی نگر روڈ پر اورنگ آباد کے نبی نگر تھانہ علاقے میں کیسریا موڑ کے قریب پیش آیا۔ دکان کے سامنے گاڑی کھڑی کرنے پر دکاندار سے جھگڑے کے بعد کار میں بیٹھے چار افراد میں سے ایک نے دکاندار پر پستول سے فائرنگ کردی۔ گولی دکاندار کے پاس بیٹھے ایک دیہاتی کو جا لگی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی نے علاج کے لیے نبی نگر اسپتال لے جانے کے دوران راستے میں ہی دم توڑدیا۔
یہاں مشتعل مقامی لوگوں نے کار میں سوار چار لوگوں کو موقع پر ہی مارا پیٹا جس کی وجہ سے دو کی برسرموقع موت ہو گئی۔ باقی دو کی حالت بھی تشویشناک بتائی گئی ہے۔نوبھارت ٹائمز کے مطابق دوزخمیوں میں ایک ہسپتال میں جانبر نہ ہوسکا۔ جب کہ دیگر ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ دو زخمی بھی جانبر نہیں ہوسکے۔گولی لگنے سے مرنے والے شخص کی شناخت نبی نگر تھانہ کے مہوری گاؤں کے رہنے والے رامشرن چوہان عمر ۶۰ سال کے طور پر ہوئی ہے۔ چاروں کو مجرم بتایا جا رہا ہے کیونکہ ان کے پاس پستول تھی۔ دونوں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد بہتر علاج کے لیے نبی نگر ریفرل اسپتال ریفر کیا گیا ہے۔معاملے کی اطلاع ملتے ہی اورنگ آباد کے صدر سب ڈویژنل پولیس آفیسر (ایس ڈی پی او) محمد امان اللہ خان کے مطابق یہ واقعہ نبی نگر علاقہ میں پیش آیا جہاں پر ایک دکاندار نے اُس کی دکان کے سامنے کار پارک کرنے پر اعتراض کیا تھا جس کے بعد جھگڑا شروع ہوا۔ ڈی ایس پی نے کہاکہ کار میں موجود ایک شخص نے بندوق نکال کر بے دریغ فائرنگ کردی جس کے باعث دکان میں موجود ایک ضعیف شخص کو گولی لگ گئی جس پر مقامی لوگ مشتعل ہوگئے اور کار میں سوار لوگوں کو زدوکوب کرنا شروع کردیا۔اُن میں سے تین ہلاک ہوگئے جبکہ دونوں کو شدید چوٹیں آئیں۔اُنہوں نے کہاکہ اگرچہ اس واقعہ میں دونوں برادریوں کے لوگ شامل ہیں مگر اس تصادم کی وجہ فرقہ وارانہ نوعیت کی نہیں ہے۔ علاقہ میں ا من وامان کی برقراری کیلئے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کے تدارک کیلئے پولیس کی بھاری جمعیت تعینات کردی گئی ہے۔ڈی ایس پی کے مطابق یہ کار جارکھنڈ کے ضلع پالامئو آئی تھی اور اس میں آنے والے لوگ حیدر نگر علاقہ کے رہائشی تھے۔ فارنسک سائنس لاب (ایف ایس ایل) پٹنہ کی ٹیم کو موقع واردات پرطلب کرلیا گیا ہے۔ واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے ایس ڈی پی او نے کہا کہ ابھی تک چاروں کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ پولیس معاملے کی تحقیقات میں مصروف ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر