Latest News

کھتولی میں دلت نوجوان کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا، علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول۔

مظفر نگر: عزیز الرحمن خاں۔
مظفرنگر ضلع کے کھتولی تھانہ علاقہ میں ایک دلت نوجوان کے پیٹ پیٹ کر مارے جانے سے سنسنی پھیل گئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کوپوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا کر معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔
موصولہ اطلاع کے مطابق کھتولی تھانہ علاقہ کے جسولہ گاؤں کے رنویر کے بیٹے انکت (21) کو گاؤں کے کچھ نوجوانوں نے اپنے گھر بلایا اور قتل کر دیا۔ رات تقریباً ایک بجے پولیس گاؤں پہنچی اور لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔پیر کی صبح گاؤں والے پولیس اسٹیشن پہنچے اور کارروائی کا مطالبہ کیا۔ انسپکٹر نے بتایا کہ واقعہ کی شکایت موصول ہوئی ہے۔ چار ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر