Latest News

مظفر نگر میں منعقدہ مسابقہ سیرت النبی کی پروقار تقریب میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بچوں کو انعامات تقسیم۔

مظفر نگر: عزیز الرحمن خاں۔
مسلم ایجوکیشنل سوشل اینڈ کلچرل ارگنائزیشن (میسکو) کے زیر اہتمام مسابقہ سیرت النبی 2023 کا انعقاد پانچ مراکز پر کیا گیا جس میں چھٹی جماعت سے لے کر پوسٹ گریجویشن تک تقریباً سات سو لڑکوں اور لڑکیوں نے حصہ لیا۔ جس کی تقسیم انعامات کا اہتمام آج نیشنل انٹر کالج ددھیڑو میں کیا گیا۔ پروگرام کے مہمان خصوصی کے طور پر ڈاکٹر جنید حارث، پروفیسر، شعبہ اسلامیات، جامعہ ملیہ اسلامیہ، دہلی نے شرکت کی جبکہ مہمان ذی وقار کے طور پر ڈاکٹر سید حسن، صدر، نیو اسٹیٹ نرسنگ اینڈ پیرا میڈیکل کالج، مظفر نگر نے شرکت صدارت محمد موسیٰ صدر آل انڈیا گڈا انجمن صدر تحصیل نے کی اول، دوم، سوم پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں کو نقد انعامات اور ٹرافیوں واسناد سے نوازا گیا۔مقابلے کا انعقاد چار گروپوں میں کیا گیا۔گروپ اے میں مظفرنگر کے معروف ادارے معہد البنات الاسلامی کی طالبہ عافیہ نے پہلا، شہرانہ راجپوت نے دوسرا اور زینب پروین کمپوزٹ اسکول کلہڑی نے تیسرا مقام حاصل کیا۔گروپ بی میں معہد البنات الاسلامی سے عائشہ عبداللہ تاولی نے دوسرا مقام ،اقراء ملک، تیسرا مقام جامعہ عائشہ للبنات، تیسرا مقام ادیبہ نے حاصل کیا۔ گروپ سی میں پہلا عظمت کالج کی طالبہ اجمین، دوسرا صدف، تیسرا مقام شبنور جہاں کلہیدی اور گروپ ڈی میں پہلا نمبر جامعہ عایشہ للبنات سے رضیہ سلطانہ، دوسرا نمبر رخسار مدنی انٹرنیشنل سکول، علیشا معہد البنات الاسلامی نے حاصل کیا، سبھی کو انعامات سے نوازا گیا۔ اس موقع پر تمام سنٹر انچارج اورپرنسپل و اساتذہ کو بھی ٹرافیوں سے نوازا گبا۔
مسابقہ سیرت النبی ۲۰۲۳ کے کو آرڈینیٹر شہزاد علی نے بتایا کہ امتحان۲۹ اکتوبر ۲۲ میں منعقد کیا گیا تھا، کلاس چھ سے آٹھویں جماعت کے امیدواروں کو گروپ اے میں، نویں سے بارہویں جماعت کے امیدواروں کو گروپ بی میں، پوسٹ گریجویشن کے طلباء کو گروپ سی میں اور مدرسہ کے طلباء اور دیگر کوڈی گروپ میں رکھاگیا ۔مقابلے کی تیاری کے لیے سیرت پاک کی کتاب دی گئی جس میں سات سو سے زائد طلباء نے حصہ لیا جن میں 70% لڑکیاں تھیں۔آج ہم اور آپ ان تمام بچوں کی حوصلہ افزائی اور احترام کے لیے یہاں جمع ہوئے ہیں۔ اس موقع پر مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر جنید حارث نے بچوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس مقابلے میں آپ نے محنت کرکے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پاک میں دلچسپی ظاہر کی ہے، جس سے زندگی میں اور بعد کی زندگی میں آپ کے لیے مفید ہو.. اس پر عمل کر کے آپ خود کو اور معاشرے کو روشنی دکھانے کا کام کریں گے۔آج معاشرے میں جو برائیاں موجود ہیں وہ یقیناً نبی کریم ﷺ کی سیرت پر عمل پیرا ہو کر ہی دور ہوں گی۔ ان معاشرتی برائیوں کو دور کرنے کے لیے ضروری ہے کہ سیرت پاک کی روشنی کو ہر انسان تک پہنچایا جائے، آپ نے یہ ثابت کر دیا، میں آپ کو اس کے لیے مبارکباد پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ آپ اسی طرح محنت کرتے رہیں گے اور ترقی کرتے رہیں گے۔ مستقبل میں بھی والدین اور ملک کی شان میں اضافہ کریں گے۔
  اس موقع پر مظفر نگر کے معروف سرجن ڈاکٹر سید حسن نے میسکو تنظیم کے تمام عہدیداروں اور بچوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کا کام قابل ستائش ہے۔ضرورت ہے ایسے اداروں کو قائم کیا جاے جو ملت کے بچوں دینی و دنیاوی ضرورتوں کو پورا کر سکے مولانا اکرم ندوی نے مسابقہ سیرت النبی میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بچوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے شاہین اکیڈمی کی تعلیمی کاوشوں مثالی قرار دیتے ہوئے تعلیم حاصل کر آگے بڑھنے پر زور دیاتنظیم کے سرپرست عبدالغفور ایڈووکیٹ کنوینر نعیم احمد اور اوصاف احمد انصاری نے بھی اپنے خطاب میں بچوں کو مبارکباد پیش کی اور منتظمین کی کاوشوں کی حوصلہ افزائی کی۔ نظامت کے فرائض ارشاد احمد اور اوصاف احمد انصاری نے مشترکہ طور پر انجادیئے تنظیم کے کنوینر نعیم احمد نے کہا کہ آج کے دور میں تنظیم کا مقصد بچوں میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت مبارکہ پڑھنے کی دلچسپی پیدا کرنا ہے۔دیگر خطاب کرنے والوں میں مولانا اکرم ندوی، مولانا جمشید قاسمی، ڈاکٹر عمر عاقل، شاہ نظر پردھان، محمد موسیٰ شامل تھے۔پروگرام کے سرپرست عبدالغفور ایڈوکیٹ نے شرکا کا شکریہ ادا کیا۔ حاجی عالمگیر جاوید ،صابر علی، ریاست علی، بابو مہتاب علی معصوم علی، پرنسپل جامعہ کٹیسرہ، فرقان علی، معاذ شمیم احمد سانپلہ راغب ایڈوکیٹ،عرفان احمد،وسیم، انعام حسین، ساجد حسن کا خصوصی تعاون رہا

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر