Latest News

مظفرنگر میں شاہ اسلامک لائبریری کی جانب سے مفلس طلبا کو سوئٹر و جرسیاں تقسیم کی گئی۔

مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
مظفرنگر کی معروف سماجی تنظیم شاہ اسلامک لاٸبریری کے زیر اہتمام اہل خیر حضرات کے تعاون سے شدید سردی کے موسم میں گرم کپڑوں کے بغیر تعلیمی سفر جاری رکھنے والے غریب طلبإ کو سوٸیٹر اورجرسیاں تقسیم کی گٸی ۔ اس موقع پر بانٸ لاٸبریری قاری محمد خالدبشیر قاسمی نے کہاں کہ لاٸبریری سے وابسطہ اہل خیر حضرات موسم سرما میں ہر سال غریب عوام کیلۓ لحاف وکمبل کی تقسیم کا انتظام کرتے ہیں امسال غریب طلبإ کیلے بھی سوٸٹر و جرسیوں کا انتظام کیا گیا ہے قوم کے نونہال ملک و ملت کا مستقبل ہے انکی تعلیم و تربیت اور انکی جملہ ضروریات کا انتظام لاٸبریری کے مقاصد اور وابستگان لاٸبریری کی فکر میں شامل ہے لہذا اس خدمت کی انجام دہی اللہ کی توفیق اور مخلصانہ جہد و جذبہ کا نتیجہ ہے ۔ آپ نے لاٸبریری کے زیر نگرانی چلنے والے تعلیمی ادارہ دارالقرآن اسلامک اکیڈمی کے جملہ طلبا و طالبات کوتسلی دیتے ہوۓ کہا کہ آپ سبھی کیلۓ بھی گرم کپڑوں و دیگر تعلیمی ضروریات کا جلد سے جلد انتظام کیا جاۓ گا ۔ آپ تعلیمی مشاغل پوری محنت سے جاری رکھیں ۔ ادارہ کے عملہ نے اس تعاون پر اہل فکر و اہل خیر حضرات کی ستائش کرتے ہوئے دعاؤں سے نوازا ہے

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر