Latest News

کھتولی میں بندروں کا حملہ، چھت سے گر کر نوجوان خاتون کی دردناک موت، خاندان میں مچا کہرام۔

مظفر نگر:  عزیز الرحمن خاں۔
مظفر نگر کے قصبہ کھتولی میں ریلوے روڈ کی رہائشی نوجوان خاتون پر بندروں نے حملہ کر دیا جس کے باعث وہ توازن کھو کر چھت سے گر گئی جس نے اسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ دیا دردناک حادثے میں خاتون کی موت کے بعد کنبے میں کہرام مچا ہوا ہے اور کالونی میں سوگ چھا گیا ہے واضح ہو کہ ریلوے روڈ پر واقع شہر کے تاجر دیپک بنسل کے بیٹے امول بنسل کی بیوی اپنے بیٹے کے ساتھ گھر کی چھت پر گھوم رہی تھی کہ اس پر بندروں کے ایک جھنڈ نے حملہ کردیا جس میں وہ بندروں سے بچنے کی کوشش میں اپنا توازن کھو بیٹھی اور مکان کی چھت سے سڑک پر گر کر شدید زخمی ہوگئی۔ حادثے کے بعد خاتون کے اہل خانہ میں کہرام مچ گیا۔ گھر والوں نے جل زخمی خاتون نے اسپتال لیجاتے ہوئے دم توڑ دیا۔ خاتون کی موت کی خبر کے بعد گھر والوں میں افراتفری مچ گئی۔ تاجر کی بہو کی موت کی خبر سے شہر کے تاجروں اور ریلوے روڈ کالونی کے مکینوں میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر