Latest News

کھتولی میں دلت نوجوان کا پیٹ پیٹ کر بہیمانہ قتل، مجلس اتحاد المسلمین کے ضلع صدر نے متاثرہ خاندان سے ملاقات کر کے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی۔

مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے ضلع صدر مولانا عمران قاسمی کو اطلاع ملی کہ کھتولی کے علاقے پمنوالی چوکی کے گاؤں جسولا میں دلت برادری کے ایک نوجوان کو نامعلوم نوجوانوں نے پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا ہے۔اطلاع ملتے ہی ضلع صدر اپنی ٹیم کے ساتھ متاثرہ خاندان کے پاس پہنچے اور پولیس سے مجرموں کی گرفتاری اور ان کے ذریعہ کئے گئے جرم کو سنگین ترین قرار دیتے ہوئے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔
متوفی کےعلاج کے دوران ہوئی موت کے بعد پولیس نے ملزموں کے خلاف ایس سی/ایس ٹی ایکٹ کے تحت قتل کا مقدمہ درج تو کرلیا ہے تاہم ہنوز ملزموں کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے گاؤں جسولا کےضلع پنچایت ممبر
 محمد رافع خان سے ملاقات کے دوران ضلع صدر نے دلت خاندان کی بھرپور مدد کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی یہ اطلاع ضلع میڈیا انچارج معین الدین چاند نے دیتے ہوئے بتایا کہ اس موقع پر ضلع پنچایت رکن رافع خان سے آنے والے پارلیمانی انتخابات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اتر پردیش میں پوری طاقت کے ساتھ الیکشن لڑنے کی حکمت عملی وضع کی گئی ۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر