Latest News

امروہہ میں دم گھٹنے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی موت، دو کی حالت تشویشناک۔

امروہہ: عزیز الرحمن خاں۔
یوپی کے امروہہ میں سیدانگلی تھانہ علاقہ کے گاؤں علی پور بھڈ عرف ڈھاکہ موڈ کے رہائشی ٹرک ڈرائیور رئیس الدین کے گھر میں دن بھر پانچ لاشیں اور دو افراد بے ہوش پڑے رہے اور کسی کو اس کا سراغ تک نہیں ملا۔ رئیس الدین نے گھر کے نمبر پر کال کی تو کسی نے ریسیو نہیں کیا تو اس نے اپنے چھوٹے بھائی گبرو کو فون کیا اور اسے اپنی بیوی حسن جہاں سے بات کرنے کو کہا۔ پانچ بجے کے قریب گبرو جیسے ہی گھر پہنچا تو کسی نے دروازہ نہیں کھولا۔ پھر قریب ہی لوگوں کا ایک ہجوم جمع ہوگیا۔ گبرو سمیت کچھ لوگ چھت کی مدد سے گھر میں داخل ہوئے۔ اس دوران سبھی کو بے ہوشی کی حالت میں دیکھا گیا۔ اپنے آپ کو سردی سے بچانے کے لیے کمرے میں ایک پین میں کوئلہ جلا رکھا تھا۔ سب نیند میں دم گھٹنے سے مر گئے۔ جبکہ رئیس الدین کی اہلیہ حسن جہاں اور بہنوئی ریاضت کی حالت تشویشناک ہے۔ جیسے ہی واقعہ کی اطلاع ملی، ڈی ایم راجیش کمار تیاگی اور ایس پی کنور انوپم سنگھ موقع پر پہنچ گئے۔ اعلیٰ حکام کے ہمراہ جائے حادثہ کا معائنہ کیا۔ کمرے میں اس جگہ کا بغور معائنہ کیا جہاں پین میں کوئلہ جلایا گیا تھا۔ ایس پی کنور انوپم سنگھ کی ہدایت پر فرانزک ٹیم نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کئے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر