Latest News

صالح العاروری کے قتل کے بعد مذاکرات معطل، حماس کا بدلہ لینے کا عہد۔

بیروت میں حماس کے پولیٹیکل بیورو کے نائب سربراہ اور سینئر لیڈر صالح العاروری عام کے دیگر ساتھیوں کے اسرائیلی ڈرون حملہ میں کے قتل کے اثرات سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔
نجی ذرائع نے العربیہ کو بتایا کہ حماس نے ثالثوں کو مطلع کیا ہے کہ صالح العاروری کے قتل کے بعد جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے بارے میں بات چیت کو روک دیا جائے۔ حماس نے اپنے سینیر رہنما کی ہلاکت کا بدلہ لینے کا عزم کیا ہے۔ ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صالح العاروری اگلے ہفتے حماس کے مطالبات پر مزید مشاورت کے لیے ثالثوں کے پاس جانے والے تھے۔حماس نے ثالث ممالک کو واضح طور پر مطلع کیا ہے کہ مذاکرات کا انحصار قتل و غارت اور فائرنگ کو روکنے پر اتفاق پر ہوگا۔


دوسری جانب اسرائیل نے ثالثی کرنے والے ملکوں کو مطلع کیا ہے کہ وہ جنگ بندی تک پہنچنے کے لیے حماس کے رہ نماؤں کے خلاف قتل عام نہیں روکے گا۔ وہ لبنان یا حزب اللہ کو نہیں بلکہ 7 اکتوبر کے حملے میں ملوث تمام افراد کو نشانہ بنا رہا ہے۔
نیویارک ٹائمز نے ایک امریکی ذریعے کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ العاروری کو نشانہ بنانا ان متعدد کارروائیوں میں سے پہلا ہے جو اسرائیل حماس کے رہ نماؤں کے خلاف کرے گا۔اخبار نے مزید کہا کہ اسرائیل حماس کے رہ نماؤں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ شروع کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔نگرانی کرنے والے کیمروں کی ایک گردش کرنے والی ویڈیو کلپ میں بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے میں حماس کے رہنما صالح العاروری کو اسرائیلیوں کی جانب سے نشانہ بناتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔۔
ادھر ذرائع نے کہا ہے کہ ثالث فی الحال ممکنہ بڑی کشیدگی کو روکنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے تل ابیب سے رابطہ کیا ہے، جس نے انہیں بتایا کہ وہ مزید قاتلانہ کارروائیاں کرنا بند نہیں کرے گا۔ تل ابیب نے مزید کہا کہ وہ ان کارروائیوں کو روکنے کے بدلے میں جنگ بندی تک پہنچنے کوششوں کو مسترد کرتا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر