Latest News

ایران میں سابق جنرل قاسم سلیمانی کی قبر کے پاس دھماکے، ایک سو سے زائد افراد ہلاک، کئی سو زخمی۔

ایران کے کرمان شہر میں بدھ کے روز یکے بعد دیگرے ہوئے دو زوردار دھماکوں میں سو (100)سے زائد افراد کی موت ہو گئی ہے۔ یہ دھماکے ایرانی ریولیوشنری گارڈس جنرل قاسم سلیمانی کی قبر کے پاس ہوئے ہیں جہاں لوگوں کی بڑی بھیڑ جمع تھی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق الزماں مسجد کے قریب ہوئے ان دھماکوں میں 173 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ حالانکہ ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد میں مزید اضافہ کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق دھماکا خیز مواد سے بھرے دو تھیلے قبرستان کے داخلی دروازے کے قریب رکھے گئے تھے، دھماکوں کے وقت بڑی تعداد میں لوگ قاسم سلیمانی کی قبر پر فاتحہ خوانی کے لیے موجود تھے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق دھماکوں کے بعد شہر بھرمیں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔
کرمان کے ڈپٹی گورنر نے جنرل قاسم سلیمانی کی قبر کے پاس ہوئے دھماکوں کو دہشت گردانہ حملہ قرار دیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر دھماکوں کے بعد کی کچھ تصویریں اور ویڈیوز اپلوڈ کی گئی ہیں جن میں سڑک پر کئی لاشیں پڑی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔

ایرانی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کےلئے 5 اسپتالوں کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔
ایران میڈیا کے مطابق ایران میں آج قاسم سلیمانی کی چوتھی برسی منائی جا رہی ہے، انہیں 3 جنوری 2020 کو عراق میں امریکی ڈرون حملے میں شہید کیا گیا تھا

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر