Latest News

صدر جمہوریہ کے ہاتھوں کھیل اور مہم جوئی سے متعلق ایوارڈوں کی تقسیم، تیز گیند باز محمد شامی ارجن ایوارڈ سے نوازے گئے۔

نئی دہلی :صدر جمہوریہ درودپدی مرمو نے آج راشٹرپتی بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں 2023 کے لیے کھیلوں اور مہم جوئی سے متعلق قومی ایوارڈز عطا کیے۔ کرکٹر محمد شامی، شطرنج کھلاڑی آرویشالی، تیر انداز اوجس پروین دیوتلے اور آدتیہ گوپی چند سوامی، گولف کھلاڑی دِکشا ڈاگر اور کبڈی کے کھلاڑی پون کمار اور ریتو نیگی کو ارجن ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا ہے۔
ہاکی کے کھلاڑی کرشن بہادر پاٹھک اور ٹی شوشیلا چانو، کھوکھو کھلاڑی نسرین، لان بال کھلاڑی پنکی، نشانے باز ایشوری پرتاپ سنگھ اور ایشا سنگھ، اسکوائش کھلاڑی ہریندرپال سنگھ سندھو، ٹیبل ٹینس کھلاڑی آہیکا مکھرجی، کشتی کھلاڑی سنیل کمار اور انتم،وُشوکھلاڑی روشبینا دیوی، نابینا کرکٹر اجے کمار ریڈی، پیراتیر انداز شیتل دیوی اور پیرا کینوئنگ کھلاڑی پراچی یادو کو ارجن ایوارڈز دیئے گئے۔کشتی کے کوچ للت کمار، شطرنج کے کوچ، آر بی رمیش،پیرا ایتھلیٹکس کوچ مہاویر پرساد سینی، ہاکی کوچ شویندر سنگھ اور دیگر کو درونا آچاریہ ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔
بیڈمنٹن کے لیےمنجوشہ کنور ، ہاکی کے لیے ونیت کمار شرما اور کبڈی کےلئے کویتا سلوراج کو کھیلوں میں لائف ٹائم اچیومنٹ کے لیے دھیان چند ایوارڈ عطا کیا گیا۔اِس تقریب کے دوران جین ڈیمڈ یونیورسٹی اور بنگلورو اور اوڈیشہ مائننگ کارپوریشن لمیٹڈ کو راشٹریہ کھیل پرسکار عطا کئے گئے۔اِس موقع پر مہم جوئی ایوارڈز 2023 بھی عطا کئے گئے۔ ایوارڈ تقریب میں کھیلوں کے مرکزی وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر اور دیگر معززین موجود تھے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر