Latest News

گہری دھند اور سخت سردی نے بڑھائی پریشانی، دیوبند سمیت پورے علاقہ میں شدید ٹھنڈ سے لوگ بے حال۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
علاقہ کو ایک بار پھر گھنی دھند نے اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کی وجہ سے حد نگاہ 20 سے 30 میٹر رہ گئی۔ دھند کے ساتھ سردی کی لہر کے باعث سردی کا اثر بڑھ گیا اور لوگ کانپتے دیکھے گئے۔ دوپہر کے وقت ہلکی دھوپ کے بعد بھی لوگوں کو سردی سے زیادہ راحت نہیں ملی۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ دو روز تک دھند چھائے رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ پیر کی دوپہر تقریباً تین گھنٹے تک دھوپ نکلنے کے بعد رات آٹھ بجے سے دھند پھیلنا شروع ہو گئی۔ رات 9 بجے تک دیہی علاقے تو دور شہری علاقے بھی دھند کی لپیٹ میں آ گئے، جس سے گاڑیوں کا گزرنا مشکل ہو گیا۔ ایسے میں مال گاڑیاں سڑک کے کنارے کھڑی ہوگئی۔ جو گاڑیاں چلتی ہوئی نظر آئیں وہ بھی انتہائی سست رفتاری اور فوگ لائٹس کے ساتھ گزرتی نظر آئیں۔ صبح گیارہ بجے تک دھند کااثر نمایاںطورپر محسوس کیاگیا۔شہر میں حد نگاہ 30 سے 40 میٹر اور دیہی علاقوں میں 20 سے 30 میٹر رہی۔ دھند کے ساتھ ساتھ سردی کی لہر کے باعث سردی کا اثر زیادہ محسوس کیا گیا۔ کم سے کم درجہ حرارت 2.5 اور زیادہ سے زیادہ 13.4 ڈگری سیلسیس رہا۔ دوپہر دو بجے کے قریب ہلکی دھوپ نکلی تاہم آسمان پر چھائی دھند کے باعث دھوپ زیادہ دیر تک نہ چل سکی۔ شام کے قریب آتے ہی سردی کا اثر پھر سے زیادہ محسوس ہونے لگا۔ محکمہ موسمیات نےآئند کئی روز تک ایسا ہی موسم رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ اس کے بعد موسم بہتر ہونے کی توقع ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر