Latest News

صحافی فہیم صدیقی کے بھائی وسیم صدیقی کا انتقال، مولانا سلمان بجنوری نے ادا کرائی نماز جنازہ، قاسمی قبرستان میں تدفین۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
دیوبند کے سینئر صحافی فہیم اختر صدیقی کے چھوٹے بھائی اور صدیقی پرنٹنگ پریس دیوبند کے مالک وسیم احمد صدیقی کا آج صبح حرکت قلب بند ہونے کے سبب اچانک انتقال ہوگیاہے، وہ تقریباً 60 سال کے تھے۔ ان کے انتقال کی خبر سے عزیز و اقارب اور متعلقین میں رنج و غم کی لہر دوڑ گئی، بڑی تعداد میں شہر کی سرکردہ شخصیات نے مرحوم کی رہائش گاہ محلہ خانقاہ میں پہنچ کر تعزیت مسنونہ پیش کی اور مرحوم کے اچانک سانحہ ارتحال پر گہرے رنج و الم کاا ظہار کیا۔
مرحوم وسیم صدیقی نہایت نیک سیرت،خوش مزاج، ملنسار اور خوش اخلاق شخصیت کے مالک کے تھے، اہل خانہ کے مطابق کئی سال قبل وہ قلب کے امراض کا شکار ہوگئے تھے اور علاج معالجہ کے بعد الحمد اللہ اب مکمل ٹھیک تھے، گزشتہ روز تک بالکل صحت مند معلوم ہورہے تھے لیکن منگل کی صبح اچانک وہ آخری سفر پررخصت ہوگئے، اللہ تعالیٰ غریق رحمت فرمائے۔ مرحوم کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر احاطہ مولسری میں دارالعلوم دیوبند کے استاذ مولانا سلمان بجنوری نے ادا کرائی ،بعد ازیں قاسمی قبرستان میں تدفین عمل میں آئی میں۔ پسماندگان میںبیوہ کے علاوہ تین بیٹیاں ہیں۔ نماز جنازہ میں سابق رکن اسمبلی معاویہ علی، حاجی ریحان، یوپی رابطہ کمیٹی کے سکریٹری ڈاکٹر عبید اقبال عاصم، مفتی ریحان قاسمی، مسلم فنڈ دیوبند کے منیجر سہیل صدیقی، نائب منیجر سید آصف حسین، سابق چیئرمین انعام قریشی، سید وجاہت، راحت خلیل، فیضی صدیقی، اشرف عثمانی، قاضی فرحان، مسعود خاں رانا، ڈاکٹر شبلی اقبال، جاوید عثمانی، محمد انس صدیقی وغیرہ سمیت کثیر تعداد میں شہر کی سرکردہ شخصیات اور مقامی صحافیوں نے شرکت کی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر