بھارت نے اپنی یوم جمہوریہ کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر نئی دہلی میں ہونے والے سب سے بڑے پریڈ میں ناری شکتی یا "خواتین کی طاقت” کی خصوصی طور پر نمائش کی۔ پہلی مرتبہ صرف خواتین پر مشتمل تینوں افواج کے دستے نے مارچ کیا جب کہ نیم فوجی دستہ سی اے پی ایف بھی صرف خواتین فوجیوں پر مشتمل تھا۔
خواتین پائلٹوں نے بھی اپنے فضائی کرتب دکھائے۔ اس کے علاوہ پہلی مرتبہ پریڈ میں 100سے زائد خواتین پر مشتمل فنکاروں نے بھارتی کلاسیکی موسیقی کے آلات کے ذریعہ کرتویہ پتھ پر ایک سماں باندھد دیااس موقع پر بھارت نے اپنی فوجی طاقت کا بھی مظاہرہ کیا۔ بھارت اپنی مسلح افواج کی جدید کاری پر تیزی سے کام کر رہا ہے۔
اس پریڈ میں فرانسیسی فوجیوں کا ایک دستہ بھی شریک ہوا۔ خیال رہے کہ گزشتہ سال باسل ڈے پریڈ کے موقع پر بھارتی فوجیو ں نے پیرس میں مارچ پاسٹ میں حصہ لیا تھا۔پریڈ میں فرانسیسی فضائیہ کے رافیل جنگی طیاروں اور ایک ملٹی رول ٹینکر ٹرانسپورٹ طیارے نے بھی حصہ لیا۔ اس موقع پر ماکروں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور بھارتی صدر دروپدی مرمو کے علاوہ اہم رہنماوں کے ساتھ اسٹیج پر موجود تھے۔
ماکروں جمعرات کے روز بھارت آپہنچے تھے۔ بعد میں وزیر اعظم مودی نے ان کے اعزاز میں جے پور میں ایک عشایے کا اہتمام کیا تھا۔ دونوں رہنماوں نے اس سے قبل کاروں کے ایک قافلے کے ساتھ شہر کا دورہ کیا۔ مودی نے انہیں اس رام مند ر کا ایک نمونہ تحفے میں پیش کیا، جسے ایودھیا میں تاریخی بابری مسجد کو منہدم کرکے تعمیر کیا گیا ہے اور جس کا افتتاح گزشتہ دنوں مودی نے کیا تھا۔
خیال رہے کہ بھارت یوم جمہوریہ کے موقع پر کسی غیر ملکی رہنما کو مہمان خصوصی کے طورپر مدعو کرتا ہے۔ گزشتہ سال مصر کے صدر عبدالفتح السیسی مہمان خصوصی تھے۔ نئی دہلی نے اس سال مہمان خصوصی کے طورپرپہلے امریکی صدر جو بائیڈن کو مدعو کیا تھا
0 Comments