Latest News

سی اے اے کو لیکر تین سال بعد بھیجے گئے نوٹس، جمعیۃ علماء مظفرنگر کے وفد نے ایس ایس پی سے ملاقات کرکے کیا اعتراض۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
جمعیۃ علماءضلع مظفر نگر کے ایک وفد نے آج ضلع صدر مفتی بنیا مین و ضلع جنرل سیکرٹری قاری ذاکر حسین کی قیادت میں ایس ایس پی مظفرنگر ابھیشیک سنگھ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔
اس موقع پر وفد نے ایس ایس پی کو بتایا کہ تقریبا ًتین سال قبل سی اے اے اور این آرسی کو لیکر شہر میں احتجاج ہوا تھا ،اسکے بعد کثیر تعداد میں گرفتار یاں ہوئی تھی اور سیکڑوں نا معلوم افراد کے خلاف مقدمات قائم کئے گئے تھے ، اسوقت جمعیة علماء مظفر نگر کی کاوشوں سے حالات سازگار ہوئے اور گرفتاریوں کا سلسلہ بند ہوا تھا اور حکام نے یہ وعدہ کیا تھا کہ اب کوئی اور کارروائی نہیں ہوگی، مگر افسوس کہ تین سال گذرنے کے بعد پھر سے بڑی تعداد میں لوگوں کو نوٹس دیئے جارہے ہیں، جو سراسر غلط ہیں۔ 
وفد کی بات ایس ایس پی مظفرنگر نے بغور سنکر یقین دہانی کرائی کہ کوئی گرفتاری نہیں ہوگی اور نہ ہی کسی اور کے خلاف کوئی مقدمات قائم ہوگا۔ ایس ایس پی نے فوراً بذریعہ فون ماتحت افسر سے بات کی اور مثبت انداز میں اس پورے معاملے کو نمٹانے کاحکم دیا۔ اس موقع پر ضلع صدر مفتی بنیا میں و ضلع جنرل سیکرٹری قاری ذاکر حسین نے کہا کہ مسلمانوں کو گھبرانے اور مایوس ہو نیکی ضرورت نہیں بلکہ صبر و تحمل کے ساتھ قانون کا سہارا لیکر مسائل کا حل کریں، نہ مشتعل ہوں اور نہ مایوس ہوں ،اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت پر محنت کریں ،تعلیم کے میدان میں بچوں کو آگے بڑھائیں، جسمانی اور ذہنی طور پر مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ جمعیة علماء ہند ملت کی خدمات انجام دے رہی ہے۔ وفد میں حافظ محمد اکرم شہر صدر، مفتی محمد اقبال، حاجی وسیم عالم، مولانا سمیع اللہ، قاری عبد الماجد، قاری شہزاد، محمد شبلی، مولانا ارشد اور محمد شارق ودیگر کارکنان و عہدیدان موجود رہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر