Latest News

بنگلہ دیش میں پھر شیخ حسینہ سرکار، ۵ویں بار اقتدار سنبھالیں گی۔ بی این پی نے کیا تھا انتخابات کا بائیکاٹ۔

ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں ایک بار پھر شیخ حسینہ کی حکومت ہوگی۔ ایک بار پھر انہوں نے عام انتخابات میں ریکارڈ ووٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ بنگلہ دیش کی وزیر اعظم اور عوامی لیگ کی سربراہ شیخ حسینہ پانچویں مدت کے لیے دوبارہ منتخب ہو گئیں۔ بنگلہ دیش میں ووٹنگ ختم ہو گئی ہے اور گنتی جاری ہے۔ تاہم حکمران عوامی لیگ نے 50 فیصد سے زائد ووٹوں کی نشستوں پر قبضہ کر لیا ہے۔
بنگلہ دیش کے عام انتخابات اتوار کو چھٹپٹ تشدد کے واقعات اور مرکزی اپوزیشن بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) اور اس کے اتحادیوں کے بائیکاٹ کے درمیان ختم ہو گئے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ 76 سالہ حسینہ 2009 سے اقتدار میں ہیں اور ان کی عوامی لیگ نے دسمبر 2018 میں آخری الیکشن جیتا تھا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق گنتی جاری ہے اور شیخ حسینہ کی حکمران عوامی لیگ نے 50 فیصد سے زائد نشستوں پر قبضہ کر لیا ہے۔ عوامی لیگ کو ان نشستوں پر تقریباً کسی مضبوط حریف کا سامنا نہیں کرنا پڑا جو اس نے لڑی تھیں۔

شیخ حسینہ گوپال گنج-3 سیٹ سے جیت گئیں۔
 شیخ حسینہ نے ایک بار پھر گوپال گنج-3 پارلیمانی سیٹ سے شاندار جیت درج کی۔ انہوں نے 2,49,965 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے قریبی حریف کو صرف 469 ووٹ ملے۔
ووٹنگ شروع ہوتے ہی شیخ حسینہ نے پڑوسی ملک بھارت کے حوالے سے بڑا بیان دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ ہندوستان بنگلہ دیش کا قابل اعتماد دوست ہے۔ ہم بہت خوش قسمت ہیں کہ وہ ہمارا دوست ہے۔ اُنہوں نے کہا تھا،
 انہوں نے ہماری آزادی کی جدوجہد میں ہمارا ساتھ دیا۔ 1975 کے بعد جب ہم نے اپنا پورا خاندان کھو دیا تو اس نے ہمیں پناہ دی۔ اس لیے ہندوستان کے لوگوں کے لیے ہماری نیک خواہشات ہیں۔

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر