Latest News

ہندوستان اور سعودی عرب کے درمیان عازمین حج سے متعلق معاہدہ، اس سال ہندوستان سے مبارک سفر پر جائیں گے پونے دو لاکھ لوگ۔

نئی دہلی: سمیر چودھری۔
اس سال ہندوستان سے 1 لاکھ 75 ہزار 25 عازمین مبارک سفر حج پر جائیں گے۔ پچھلے سال بھی اتنی ہی تعداد میں عازمین حج ہندستان سے سعودی عرب گئے تھے۔
پریس انفارمیشن بیورو کے مطابق اس حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان معاہدہ طے پا ہے۔
خواتین اور بچوں کی بہبود اور اقلیتی امور کی مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی اور سعودی عرب کے حج اور عمرہ کے وزیر توفیق بن فوزان الربیعہ نے جدہ میں اس دو طرفہ حج معاہدے 2024 پر دستخط کیے۔ 1 لاکھ 75 ہزار 25 سیٹوں میں سے 1 لاکھ 40 ہزار 20 سیٹیں ہندوستان میں حج کمیٹی کے لیے مختص کی گئی ہیں جبکہ 35 ہزار 5 سیٹیں حج گروپ آپریٹرز کو دی گئی ہیں۔
حکومت ہند نے ایک ڈیجیٹل پہل شروع کی ہے جس کے ذریعے ہندوستانی عازمین حج تمام ضروری معلومات حاصل کر سکیں گے۔ سعودی عرب نے اس میں مکمل مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔ حکومت ہند نے بغیر محرم کے حج کرنے والی خواتین کی حوصلہ افزائی کے لیے بھی پہل کی ہے۔
گزشتہ سال 4 ہزار سے زائد خواتین بغیر محرم کے حج پر گئیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر