تھانہ بھون: صوفی جی والی مسجد قریشیان نمبر ایک محلہ قصّابان تھانہ بھون کے زیر اہتمام چلنے والا مدرسہ جامعہ اسلامیہ دارالعارفین میں زیر تعلیم بچوں کے امتحان کے بعد دارالعلوم اشرفیہ دیوبند کے مہتمم و شیخ الحدیث مفتی سالم اشرف قاسمی کی زیر صدارت جلسہ دستار فضیلت کا انعقاد کیا گیا، دو نشستوں پر مشتمل اس جلسے میں پہلی نشست صبح ١٠ بجے سے ١٢:٣٠ تک مدرسے میں پڑھنے والے تقریباً ٣٩ طلباء و طالبات نے مختلف موضوعات پر اپنا پروگرام پیش کیا، جسے سن کر مہمان علماء کرام نے نہایت مسرت اور خوشی کا اظہار کیا، جلسے میں بطورِ مہمان تشریف لائے دارالعلوم جلال آباد کے مہتمم مولانا واصف امین نے بچے اور بچیوں کا پروگرام دیکھ کر خوشی کا اظہار کرتے ہوۓ فرمایا کہ ماشاءاللہ ہر بچے نے حالات حاضرہ کے عنوان پر نہایت بہترین انداز میں اس طرح پروگرام پیش کیا کہ دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کی معلم اور معلمات نے اچھی محنت کی ہے اللہ ان کی محنت قبول فرمائیں، جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سیکرٹری مولانا ایوب مفتاحی نے مدرسے کا معائنہ کرنے کے بعد دعاؤں سے نوازہ اور حوصلہ افزاء کلمات کہے، جامعہ نجم العلوم پیرمزرعہ کے مہتمم مولانا اکرام نے ادارہ کو نیک دعاؤں سے نوازہ، واضح رہے کہ پہلی نشست میں دعاء خانقاہ تھانہ بھون کے ناظم اعلی مولانا نجم الحسن کی مسلسل طبیعت خرابی کی باعث جامعہ مفتاح العلوم جلال آباد کے استاذ حدیث مفتی سلیم احمد صاحب خلیفہ حضرت مولانا قمر الزماں صاحب الہآبادی نے پہلی نشست میں دعاء کراکر مجلس کا اختتام کیا،
دوسری نشست میں مدرسے میں حفظ مکمل کرنے والے طالب علم حافظ محمد سفیان قریشی نے تلاوت اور مولانا جنید ہاشمی عربی ٹیچر جامعہ الہدایہ نگلہ راعی مظفرنگر نے نعت رسول اور ادارہ کا ترانہ پیش کیا، بعدۂ مولانا ارشاد صاحب عقابی قادری نقشبندی نے تفصیلی خطاب کیا اور فرمایا کہ "گر غلام نبی کی ہے آرزو، تو غلام نبی سے دعاء لیجئے، نیز فرمایا کہ علماء کی قدرو منزلت اور مدارس کا مکمل ساتھ دو اور اپنے بچوں کو دینی تعلیم سے آراستہ کرو اسی میں ہماری بھلائی ہے،
خطبۂ ابتدائیہ میں مفتی زبیر قاسمی تھانوی نے نظامت کرتے ہوئے فرمایا کہ جو شخص بھی علم مدارس اور علماء کی قدر کرتا ہے اللہ تعالٰی اس کو دونوں جہاں میں نمایا رکھتا ہے اور جو بھی ان کی ناقدری کرتا ہے اللہ تعالٰی اس کو دونوں جہاں میں ذلیل وخوار کردیتا ہے اور ذلت و رسوائی اس کا مقدر کردیتا ہے، اور علم دین ان سے لیکر دوسروں کو منتقل کردیتا ہے
آخر میں صدر جلسہ مولانا مفتی سالم اشرف قاسمی مہتمم و شیخ الحدیث دارالعلوم اشرفیہ دیوبند نے فرمایا کہ اللہ تعالٰی نے تمام پیغمبروں کو وقت اور ضرورت کے حساب سے معجزات دیئے ہیں ہمارے نبیﷺ کو سب سے اہم معجزہ علم کا دیا ہے، آج جب کہ سائنسی دور ہے اسلئے اپنے بچوں کو تعلیم سے آراستہ کرو پہلے علم دین پھر ضرورت کے مطابق ڈاکٹر انجینئر بناؤ، نوجوانوں کو گانے سننے سے دور رہنے کو کہا کہ یہ نافرمانی پر ابھارتا ہے اور دلوں میں نفرت پیدا کرتا ہے، نیز مدرسہ دارالعارفین للبنین والبنات تھانہ بھون کے مہتمم مفتی محمد تھانوی کو سب کے سامنے مخاطب کرتے ہوئے فرمایا کہ "قدم رک نا جائیں جو حائل ہو پردے، اٹھاتا ہٹاتا چلاتا جلا جا:
سرِطور چمکی تھی جو چند ساعت دلوں پر، وہ بجلی گراتا چلا جا" اور فرمایا کہ جس طرح آپ محنت کررہے ہیں محنت کرتے رہیں رکاوٹیں آئیگی حاسدین مخالفین پریشان کرینگے لیکن حوصلے سے لگے رہنا، آخر میں مفتی سالم اشرف قاسمی صاحب نے طلباء و طالبات کے پروگرام کی لسٹ میں موضوعات کو دیکھ کر خوشی کا اظہار فرمایا کہ کل ان شاءاللہ انہی بچوں میں سے کوئی حکیم الامت بنےگا اور کوئی حکیم الاسلام، دوسری نشست میں دستار بندی کے بعد دعاء کے ساتھ مجلس کا اختتام ہوا، جلسے میں قصبے کے ذمہ داران اور اہل محلہ وغیرہ نے شرکت فرمائی، آخر میں مدرسہ دارالعارفین للبنین والبنات تھانہ بھون کے فعال و متحرک خادم مفتی محمد تھانوی نے سبھی مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا۔
0 Comments