Latest News

انڈرورلڈ ڈان اقبال کاسکر کے برادرنسبتی کا قتل، یوپی کے جلال آباد میں شادی تقریب میں نہال خان کو کمال خان نے گولی مار کر ہلا ک کردیا۔

ممبئی: انڈرورلڈ ڈان دائود ابراہیم کے بھائی اقبال کاسکر کے برادر نسبتی نہال خان کو گولی مارکر ہلاک کردیاگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اترپردیش میں ایک شادی تقریب میں نہال خان کو گولی ماری گئی۔ نہال خان سائوتھ ممبئی کے مدنپورہ میں رہتا تھا اور نہال باس کے نام سے معروف تھا۔ گولی مارنے والا شخص بھی رشتہ دار ہی ہے۔ تفصیلی اطلاعات کے مطابق اترپردیش کے جلال آباد میں بدھ کی شب ۱۰ بجے شادی تقریب میں بلدیہ چیئرمین کے بھائی نے اپنی بھابھی کے بھائی نہال خان کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ پولیس نے بتایا کہ شاہجہاں پور کے جلال آباد میونسپل کونسل کے چیئرمین شکیل خان کے بردارنسبتی نہال خان (۳۵) کو کامل خان نے گولی مار دی۔
سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) دیہات منوج اوستھی نے معاملے کی جانچ شروع کردی ہے اور تحقیقات جاری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قتل چیئرمین کے بھائی اور سالےکے درمیان جھگڑے کے باعث ہوا۔ملزم کامل خان واقعے کے بعد سے فرار ہے اور پولیس اس کا سراغ لگانے کی کوشش کر رہی ہے۔نہال خان جلال آباد کے گاؤں سلطان پور سے تعلق تھا ممبئی کے بدلوپورہ مدنپورہ علاقے میں مقیم تھا۔ نہال کے بھتیجے اور چیئرمین شکیل خان کے بیٹے عبدالرزاق کی اتوار کو شادی ہو رہی تھی۔نہال اپنی فیملی کے ساتھ شادی میں شرکت کے لیے گیا تھا۔ یہ واقعہ شاہجہاں پور کے ایک ہوٹل میں پیش آیا۔ بدھ کو چوتھی کا اہتمام کیا گیا تھا، اور دولہا کے خاندان کے افراد پروگرام کے دوران کیٹرنگ سے متعلق نہال سے کسی بات پر جھگڑ پڑے۔اس دوران کامل نے نہال کو اپنی لائسنس والی رائفل سے گولی ماردی جس سے افراتفری مچ گئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور کامل کا سراغ لگانا شروع کر دیا۔ جب ایس پی پہنچے تو انہوں نے بھی صورتحال کا جائزہ لیا۔ لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر