Latest News

مدرسہ فیض العلوم مرزاپور پول میں دستارفضیلت وتقسیم اسناد کے موقع پر سالانہ جلسے کا انعقاد، مولانا مفتی انیس الرحمان نے قرآن کریم کی عظمت بیان کی۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
معروف دینی ادارہ مدرسہ فیض العلوم مرزاپور پول میں تکمیل کلام اللہ و مشکوة شریف اور دستار فضیلت و تقسیم اسناد کے موقع پر ایک عظیم الشان دینی جلسہ کا انعقاد کیا گیا، جس میں مدرسہ کے مختلف شعبہ جات سے کل324 طلباء و طالبات کی دستارفضیلت، انعامات و ٹرافی وغیرہ سے حوصلہ افزائی کی گئی۔
جلسہ کاآغالزقرآن کریم کی تلاوت اور نعت نبی سے کیا گیا۔مولانا طیب قاسمی و مولاناعبد الخالق مظاہری نے مشترکہ طور پر جلسہ کی کاروائی کی ۔اس کے بعد 28 جنوری کے گزشتہ پروگرام بعنوان مسابقہ نعت وخطابت وتقسیم انعامات میں اردو ، عربی، انگریزی اور نعت میں اول پوزیشن لانے والے طلباء نے اپنے اپنے پروگرام پیش کئے۔جلسہ کی صدارت مولانا مفتی انیس الرحمان( مدرسہ مظاہر علوم سہارنپور ) نے کی۔ جلسہ میں دہلی، پنجاب، اتراکھنڈ اور دارالعلوم ومظاہرعلوم، بشمول قرب وجوار کے علماء ومحدثین، بزرگان دین، ائمہ مساجد وذمہ داران مدارس اور دیگر افرادنے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
طالبات کو قرآن کریم کی تکمیل مولانا محمد دلشاد (خانقاہ رائپور)و حضرت الحاج الشاہ عتیق احمد (جانشین خانقاہ رائپور) نے کرائی ، وہیں مولانا عبداللہ معروفی (دارالعلوم دیوبند) نے مشکوٰة شریف کی آخری حدیث کا درس دیتے ہوئے فرمایا کہ فارغین طلباءکو اپنی زندگی قرآن وحدیث کے مطابق گزارنی چاہئے اور مسلم قوم کی نسل نو کو تعلیم سے روشناس کرانا چاہئے، اس کے علاوہ عد ل وانصاف اور پاک دامنی پر بھی زور دیا۔
طلباءکو قرآن کریم کی تکمیل انیس الرحمان نے کرائی اور قرآن کریم کی عظمت پر روشنی ڈالی۔ اسی طرح مولاناانعام اللہ ( المعھد الاسلامی مانکمﺅ)ننے تعلیم کے حوالہ سے خطاب کرتے ہوئے ادارہ کی خدمات اور کارکردگی کی ستائش کی۔ مولانا عبد الخالق نے مدرسہ کی گزشتہ پانچ سال کی تعلیمی وتعمیری رپورٹ سامعین کے سامنے رکھی اورآئندہ کے اہم مقاصد بھی بتلائے جس میں دارالقرآن، دارالقضائ، دارالافتائ، کمپیوٹر لیب اورگرلس انٹر کالج کو اولین مقصد ہے۔ 
پروگرام کے کنوینر و ناظم مدرسہ الحاج قاری فیضان سرور مظاہری نے جملہ مہمانان عظام کا استقبال کیا اور مسابقہ تقاریر انجمن اصلاح الکلام اور تمام درجات میں پوزیشن لانے والے طلباءکو گراں قدر انعامات سے مولانا عبد الروف (دیوبند)، مولانا مفتی محمدعزیر صاحب کاظمی ،مولانا محمد رضوان ،مولانا محمد ابرار فتح پوری و ماسٹرحافظ غفران انجم ،انعام پردھان، وحافظ فریدمظاہری ، مفتی محمد زبیر ، حاجی محمد یوسف مرزاپوری، حافظ محمد شفیق مرزاپوری، وسلطان احمد نیتاجی کے ساتھ بچوں کی حوصلہ افزائی فرمائی اور پروگرام کی کارکردگی پر تمام کارکنان جلسہ کی محنتوں کو سراہتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی اور ان کی مستعدی و محنت پر شکریہ ادا کیا، چونکہ مدرسہ کے تمام اساتذہ ومکمل اسٹاف نے پوری محنت وجاںفشانی سے جلسہ کو خوبصور بنایا۔ اس دوران کثیر تعداد میں علماءاور اہل علاقہ موجودرہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر