Latest News

ہلدوانی کی مساجد میں انتظامیہ نے نہیں دی جمعہ کی نماز کی اجازت، کرفیو میں تین گھنٹے کی نرمی۔

ہلدوانی: بلڈوزر کی کارروائی کے خلاف 8 فروری کو ہلدوانی کے بنبھول پورہ علاقے میں پھوٹ پڑے تشدد کے بعد انتظامیہ نے جمعہ کو مساجد میں نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں دی۔ انتظامیہ نے کہا ہے کہ مساجد میں نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ لوگوں کو اپنے گھروں میں ہی نماز ادا کرنی ہوگی۔ اس کے علاوہ بنبھول پورہ علاقے میں تشدد کے 9ویں دن کرفیو میں نرمی توسیع دی گئی ہے۔
انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ جمعہ کو تشدد سے متاثرہ علاقوں میں دو کے بجائے تین گھنٹے کے لیے کرفیو میں نرمی کی دی جارہی ہے۔ لائن نمبر، قدوائی نگر، غفور بستی، ملک باغ، اندرا نگر، شانی بازار روڈ جیسے علاقوں میں کرفیوں میں نرمی کی جارہی ہے۔ بنبھول پورہ میں تین گھنٹے کے لیے جنرل اسٹور کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔ لوگ ضروری اشیاء کی خریداری کے لیے گھروں سے باہر نکل سکیں گے۔ بنبھول پورہ میں ضروری اشیاء کی دکانیں صبح 8 سے 11 بجے تک کھلی رہی۔ گوجاجلی، ریلوے مارکیٹ، ایف سی آئی میں صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک نرمی ہوگی۔

ادھر، نینی تال کی ضلع مجسٹریٹ وندنا سنگھ کے ذریعہ جاری حکم میں آج سے کرفیو زدہ علاقوں میں کہیں 2 اور کہیں 7 گھنٹے کی نرمی دی جا رہی ہے۔ اس وجہ سے کرفیو زدہ علاقہ میں ضروری سامان کی فراہمی کے لیے کاروباری ادارہ کھلے۔ ساتھ ہی علاقہ کے عام لوگ ضروری سامان کی خرید و فروخت اور دکانوں تک آمد و رفت کر سکیں گے۔
ضروری اشیا کی فراہمی کرنے والی گاڑیوں کو آمد و رفت کی اجازت متعلقہ مجسٹریٹ کے ذریعہ جاری پاس سے ملے گی۔ یہ اجازت کرفیو والے علاقہ کے تحت ہوگی۔ کرفیو زدہ علاقہ کے باشندوں کی علاقہ سے باہر آنے اور جانے پر پابندی ہوگی۔ کرفیو متاثرہ علاقوں میں رہنے والے طلبا و طالبات کو بورڈ امتحانات، یونیورسٹی امتحانات اور مختلف مقابلہ جاتی امتحانات کے لیے ایڈمٹ کارڈ دکھائے جانے پر امتحان کی مدت میں امتحان والی جگہ تک جانے کی اجازت دی گئی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر