Latest News

چمپئی حکومت فلور ٹیسٹ میں کامیاب، بی جے پی کی سازش ناکام،۴۷ووٹوں سے اکثریت ثابت۔

رانچی: چمپئی حکومت نے ۴۷ ووٹ کے ساتھ جھارکھنڈ اسمبلی میں اکثریت ثابت کردی ہے اور اس میں وہ کامیاب بھی ہوگئی ہے۔ دوسری جانب اپوزیشن میں 29 ووٹ ملے ہیں۔ اسی کے ساتھ جھارکھنڈ کے نئے وزیر اعلیٰ اب چمپئی سورین کی کرسی خطرے سے باہر ہو گئی ہے۔ اب باضابطہ طور پر جھارکھنڈ میں چمپئی حکومت مستحکم ہوگئی ہے اور اب باضابطہ طور پر وہ اپنا کام شروع کردے گی۔ آج فلورٹسٹ کے دوران جھارکھنڈ کے سابق وزیراعلیٰ ہمنت سورین بھی موجود تھے۔ انہوں نے بھی ووٹنگ میں حصہ لیا اور اسمبلی سے خطاب کیا۔جھارکھنڈ کے وزیر اعلی چمپئی سورین نے اسمبلی میں کہا کہ اگر ہیمنت سورین ہیں تو ان میں ہمت ہے۔ ہیمنت سورین نے موثر طریقے سے ریاست کی قیادت کی۔ چمپئی سورین نے کہا کہ ہم ان خاندانوں میں تعلیم کا چراغ روشن کریں گے جہاں کبھی تعلیم کا چراغ نہیں جلا۔ کیا یہ غلط ہے؟ مرکزی ایجنسیوں کا غلط استعمال ہو رہا ہے۔ ہیمنت سورین پر جھوٹے الزامات لگائے گئے۔بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے چمپئی سورین نے کہا کہ ہیمنت سورین کا منصوبہ ہر گھر میں نظر آتا ہے۔ تم لوگوں کے دلوں میں جلے ہوئے چراغ کو نہیں بجھا سکتے۔ ہیمنت سورین نے جھارکھنڈ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 31 جنوری کی سیاہ رات ایک سیاہ باب ملک کی جمہوریت سے نئے انداز میں جڑی ہوئی ہے۔ مجھے نہیں معلوم کہ اس سے پہلے کسی وزیر اعلیٰ کو اس طرح گرفتار کیا گیا ہو۔ میرے خیال میں اس میں راج بھون بھی شامل ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر