Latest News

خلفائے راشدین کے دور کے نادر آثار قدیمہ کی جدہ میں دریافت۔

سعودی عرب کے جدہ کے تاریخی علاقے میں 25 ہزار آثار قدیمہ کے باقیات دریافت ہوئے ہیں جن میں سے بعض کا تعلق خلفائے راشدین کے زمانے سے ہے۔
جدہ کے تاریخی علاقے میں چار مختلف مقامات سے کھدائی کے دوران آثار قدیمہ دریافت ہوئے ہیں۔ ان مقامات میں مسجد عثمان بن عفان، تاریخی شونہ، مشرقی خندق شامل ہیں۔
تحقیق کے مطابق مسجد عثمان بن عفان میں کی جانے والی کھدائی کے دوران ایسے آثار دریافت ہوئے ہیں جن کا تعلق پہلی اور دوسری صدی ہجری سے ہے۔
یہ آثار قدیمہ خلفائے راشدین کے زمانے سے تعلق رکھتے ہیں۔
قدیم مسجد کی کھدائی کے دوران ایسے آثار بھی ملے ہیں جن کا تعلق پہلی اور دوسری صدی ہجری سے اور ان آثار کا اصل تعلق جزیرہ سیلان سے ہے جس کا مطلب ہے کہ جدہ کا تاریخی تعلق دور کے ممالک سے تھا۔
مذکورہ مسجد میں دریافت ہونے والے آثار قدیمہ میں ایسے برتن بھی ملے ہیں جو 16 ویں اور 19 ویں صدی عیسوی سے ہیں اور یہ اصل میں چین سے لائے گئے ہیں۔تاریخی الشونہ مقام پر کھدائی کے دوران ایسے برتن ملے ہیں جن کا تعلق 16ویں صدی عیسوی سے ہے اور یہ اصل میں یورپ، جاپان اور چین سے لائے گئے تھے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر