Latest News

سونیا گاندھی راجیہ سبھا کے لیے بلامقابلہ منتخب، پہلی راجیہ سبھا جائینگی سونیا گاندھی، راجستھان سے بی جے پی کے بھی دو امیدوار بلامقابلہ منتخب۔

جے پور: کانگریس پارٹی کی سابق صدر سونیا گاندھی راجستھان سے راجیہ سبھا کے لیے بلامقابلہ منتخب ہو گئی ہیں۔ منگل کو راجستھان سے راجیہ سبھا انتخابات 2024 کے لیے طے شدہ سیٹوں پر ایک کانگریس اور دو بی جے پی امیدواروں کو منتخب قرار دیا گیا۔
راجستھان اسمبلی کے پرنسپل سکریٹری اور راجیہ سبھا کے ریٹرننگ آفیسر مہاویر پرساد شرما نے کانگریس امیدوار سونیا گاندھی اور بی جے پی کے دو امیدوار چنی لال گراسیا اور مدن راٹھوڑ کو منتخب قرار دیا۔ بی جے پی کے یہ دونوں امیدوار بھی بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے جب سونیا گاندھی پارلیمنٹ کے ایوان بالا یعنی راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہوئی ہیں۔
14 فروری کو سونیا گاندھی، راہول گاندھی اور پرینکا گاندھی کے ساتھ راجستھان اسمبلی پہنچیں اور اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ اس کے بعد انہوں نے اپنے لوک سبھا حلقہ رائے بریلی کے لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے ایک خط بھی لکھا۔
سونیا گاندھی کی نمائندگی کرتے ہوئے ریاستی کانگریس کے صدر گووند سنگھ دوتاسارا اسمبلی پہنچے اور انتخابی سرٹیفکیٹ حاصل کیا۔ وہیں بی جے پی سے منتخب ہونے والے راجیہ سبھا ممبران اسمبلی مدن راٹھوڑ اور چونی لال گراسیا سند لینے اسمبلی پہنچے۔ گووند سنگھ دوتاسارا، سونیا گاندھی کو سوشل میڈیا پر مبارکباد دی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر