Latest News

گیانواپی مسجد کے تہہ خانے میں جاری رہے گی پوجا، الہ آباد ہائی کورٹ نے انجمن انتظامیہ مساجد کی اپیل کو کیا مسترد۔

پریاگ راج: الہ آباد ہائی کورٹ نے گیانواپی مسجد کے تہہ خانے میں کاشی وشوناتھ مندر ٹرسٹ کو پوجا کا حق دینے کے وارانسی کے ڈسٹرکٹ جج کے 17 جنوری کے حکم کو چیلنج کرنے والی انجمن انتظامیہ مساجد کی اپیل مسترد کر دی ہے۔ جسٹس روہت رنجن اگروال نے پیر کو یہ حکم دیا۔
ڈسٹرکٹ جج نے وارانسی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو جائیداد کا ریسیور (نگہبان) مقرر کیا تھا اور 31 جنوری کے حکم کے ذریعہ، انہوں نے گیانواپی مسجد کے تہہ خانے میں پوجا کی اجازت دی تھی۔ جسٹس روہت رنجن اگروال نے ان احکامات کے خلاف مسلم فریق کی دونوں اپیلوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کیس سے متعلق تمام دستاویزات کو دیکھنے کے بعد اور متعلقہ فریقوں کے دلائل پر غور کرنے کے بعد عدالت کو ڈسٹرکٹ جج وارانسی کے 17 جنوری کو ڈی ایم وارانسی کو جائیداد کے ریسیور کے طور پر مقرر کرنے کے ساتھ ہی ویاس جی تہ خانے میں پوجا کی اجازت دینے والے 31 جنوری کے حکم میں مداخلت کی کوئی وجہ نہیں ملی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر