Latest News

سماج وادی پارٹی نے یوپی میں لوک سبھا امیدواروں کی تیسری فہرست جاری کی، چچا شیو پال کو بھی دیا ٹکٹ، اقراء حسن کو کیرانہ سے بنایا اُمیدوار۔

لکھنؤ: سماج وادی پارٹی نے منگل کو اتر پردیش میں لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کی تیسری فہرست جاری کر دی ہے۔ اس فہرست میں پانچ امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔ فہرست کے مطابق سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو کے چچا شیو پال یادو کو بدایوں سے امیدوار بنایا گیا ہے۔
کیرانہ سے مرحوم چودھری منور حسن کی بیٹی اقراء حسن کو امیدوار قرار دیا گیا ہے۔ پراوین سنگھ ایرن کو بریلی، اجیندر سنگھ راجپوت کو ہمیر پور اور سریندر سنگھ پٹیل کو وارانسی سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔
اس سے قبل سماج وادی پارٹی نے اپنی فہرست میں 16 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا تھا۔ دوسری فہرست میں 11 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔
 اتر پردیش میں تمام کوششوں کے باوجود کانگریس اور سماج وادی پارٹی کے درمیان سیٹوں پر کوئی تال میل نہیں ہوئی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ دونوں پارٹیاں اب الگ الگ الیکشن لڑ سکتی ہیں۔ 
واضح رہے کہ کیرانہ سے اقرا حسن کے والد چوہدری منور حسن ان کی والدہ تبسم حسن اور ان کے دادا چوہدری اختر حسن پارلیمنٹ کے ممبر رہے ہیں، جبکہ اس وقت کیرانہ اسمبلی سیٹ سے ان کے بھائی ناہید حسن رکن اسمبلی ہیں۔

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر