Latest News

اکھلیش یادو سے الگ ہو کر اپنی پارٹی بنا رہے ہیں متنازعہ لیڈر سوامی پرساد موریہ۔

لکھنو: سینئر سماج وادی پارٹی قائد سوامی پرساد موریہ نے یہ کہتے ہوئے پارٹی صدر اکھلیش یادو پر تنقید کی کہ انہوں نے جو کچھ انہیں دیا ہے وہ انہیں لوٹادیں گے۔

قیاس لگایا جارہا ہے کہ سوامی پرساد موریہ نئی پارٹی قائم کرنے والے ہیں۔ جنرل سکریٹری سماج وادی پارٹی کے عہدہ سے مستعفی ہوچکے موریہ نے کہا کہ سماج وادی پارٹی حکومت نہ تو مرکز میں ہے اور نہ ہی ریاست میں۔ وہ کسی کو کچھ دینے کے موقف میں نہیں ہے۔
وہ اکھلیش یادو کے اس بیان کا حوالہ دے رہے تھے کہ لوگ فائدہ اٹھانے کے لئے پارٹی میں آتے ہیں اور چلے جاتے ہیں۔ کوئی کیسے جان سکتا ہے کہ ایسے لوگوں کے ذہن میں کیا چل رہا ہے؟۔ سوامی پرساد موریہ نے کہا کہ سماج وادی پارٹی والوں نے مجھے جو کچھ دیا ہے میں اس کا احترام کرتا ہوں اور وہ احترام کے ساتھ لوٹادوں گا۔
میرے لئے پوزیشن کوئی معنی نہیں رکھتی۔ اکھلیش جی نے جو کچھ کہا ہے انہیں مبارک ہو۔ انہوں نے کہا کہ سماج وادی پارٹی انہیں کچھ بھی دینے کی حیثیت نہیں رکھتی۔ اس نے جو کچھ انہیں دیا وہ احترام کے ساتھ لوٹادیا جائے گا۔ اسی دوران ذرائع کا کہنا ہے کہ سوامی پرساد موریہ دہلی کے تالکٹورہ اسٹیڈیم میں 22 فروری کو اپنی پارٹی لانچ کرنے والے ہیں۔ سماج وادی پارٹی کے چند قائدین ان کے ساتھ جاسکتے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر