Latest News

مذہبی کتاب بیچنے والا ارشاد یوپی اے ٹی ایس کی حراست میں۔

گونڈہ: اترپردیش کے گونڈہ ضلع میں ارشاد نامی نوجوان کو یوپی اے ٹی ایس نے حراست میں لے لیا ہے، وجہ ابھی تک سامنے نہیں آئی ہے کہ اسلامی کتاب بیچنے کی وجہ سے اسے گرفتار کیا گیا ہے یا کوئی اور معاملہ ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ گونڈہ میں مکتبہ المدینہ کنزلاایمان کرکے ان کی کتابوں کی دکانیں ہیں جہاں وہ اسلامی کتابیں فروخت کرتے ہیں۔ نیوزپورٹل امرت وچار ڈاٹ کام پر شائع رپورٹ کے مطابق یوپی اے ٹی ایس کی ٹیم اتوار کو ضلع میں چھاپہ ماری کی، اے ٹی ایس کی ٹیم شہر میں مذہبی کتاب بیچنے والے شخص کو اپنے ساتھ لے گئی، حالانکہ چھاپہ ماری کو لے کر محکمہ پولس نے کوئی تصدیق نہیں کی ہے، محکمہ کے اعلیٰ افسران کا کہنا ہے کہ انہیں اس چھاپہ ماری کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ نگر کوتوالی علاقہ کے پانڈے بازار پولس چوکی کے پاس واقع رکاب گنج میں گزشتہ ایک برس سے گولا گنج نزد بھارت ملاپ چوراہے کے رہنے والے شیرو عرف ارشاد مکتبۃ المدینہ کنزلایمان کے نام سے دکان چلاتے ہیں، شیرو مذہبی اور اسلامی کتابو ں کے علاوہ مذہب سے منسلک دیگر اشیاء فروخت کرتے ہیں۔ آس پاس کے لوگوں کے مطابق اتوار کی شام چار سے پانچ افراد اچانک دکان پر پہنچے اور ارشاد کو لے کر چلے گئے، سبھی لوگ سادی وردی میں تھے، بتایاجارہا ہے کہ اے ٹی ایس کی ٹیم کو شیرو عرف ارشاد پر ملک مخالف سرگرمیوں میں شامل ہونے کا شک ہے، اسی کی وجہ سے اے ٹی ایس نے چھاپہ ماری کی اور اسے اُٹھالیا، اس چھاپہ ماری سے ضلع میں ہڑکمپ مچا ہوا ہے۔ نگر کوتوال راجیش سنگھ نے کہاکہ جانچ کےلیے کسی نوجوان کو لے جانے کی اطلاع سامنے آئی ہے، لیکن وہ کون سی ایجنسی یا ٹیم تھی وہ اس بارے میں نہیں بتا سکتے، اس چھاپہ ماری کو لے کر جب پولس افسر ونیت جیسوال سے بات کی گئی تو انہوں نے کہاکہ ایسی کسی بھی سیکوریٹی ایجنسی کی طرف سے گرفتاری کی اطلاع پولس کو نہیں دی گئی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر