گذشتہ روز جامعہ اشرف العلوم کیندرہ اڈیشہ میں تقریب افتتاح و اختتام بخاری شریف کا انعقاد ہوا، جس میں مہمان خصوصی کے طور پر تشریف لانے والے مولانا سلمان بجنوری نقشبندی نے بخاری شریف کی شروع اور آخری حدیث پڑھ کر اس پر جامع کلام فرمایا، دوران بیان آپ نے ہر حال میں کثرت سے اللہ کا شکر ادا کرنے، موجودہ حالات میں میں قرآن اور حدیث کی روشنی میں اس کا مقابلہ کرنے اور اپنی جان کے بجائے اپنے اور قوم کے ایمان کی فکر کرنے پر زور دیا نیز زبان کی حفاظت کی ترغیب بھی دی.
واضح رہے کہ یہ پروگرام تین نشستوں پر مشتمل تھا
پہلی نشست کا آغاز صبح ۹ بجے سے ہوا جو تقریباً ۱ بجے رئیس الجامعہ مولانا فاروق قاسمی کے بیان ودعا پر اختتام کو پہنچا۔ اس میں سال گذشتہ سالانہ امتحان میں پوزیشن لا نے والے طلبہ کے درمیان انعامات تقسیم کئے گئے۔
جبکہ دوسری نشست کا آغاز بعد نماز ظہر ہوا اور عصر سے پہلے یہ نشست ختم ہوگئی جس میں ائمہ کرام کے مابین جامعہ اشرف العلوم کے اساتذہ تربیتی بیان کئے۔
تیسری نشست بعد نماز مغرب شروع ہوئی جس میں صوبہ اڈیشہ کے مشہور و معروف مؤقر علماء کرام کے تاثراتی بیانات ہوۓ اس کے بعد پہلے دورہ حدیث کے طلبہ بخاری شریف کی آخری حدیث پڑھے اسی طرح موقوف علیہ کے طلبہ بخاری شریف کی پہلی حدیث پڑھے جس پر مولانا سلمان بجنوری نقشبندی ضروری اورجامع پر اثر کلام فرمایا اور حضرت کی رقت آمیز دعا پر مجلس کا اختتام ہوا۔
یہ اجلاس رئیس الجامعہ مولانا فاروق قاسمی امیر شریعت اڈیشہ کی سرپرستی میں منعقد ہوا، جس میں جامعہ کے تمام ذمہ دار اور اساتذہ کا بڑا تعاون رہا.
0 Comments