Latest News

قاری محمد سلمان کے والد مولانا رمضان کا انتقال۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
ممتاز دینی درسگاہ دارالعلوم زکریا دیوبند کے منیجر قاری محمد سلمان کے والد اور مدرسہ رحمانہ روڑکی کے سابق استاذ مولانا محمد رمضان کاا چانک حرکت قلب بند ہونے کے سبب تین روز قبل کرناٹک کے بی جا پور ٹیکوٹہ میں انتقال ہوگیا، وہ تقریباً 63 سال کے تھے۔ ان کے انتقال کی خبر سے علمی حلقوں کی فضا مغموم اور متعلقین و عزیز اقارب میں رنج و الم کی کیفیت پھیل گئی۔
مرحوم انتہائی نیک و بزرگ شخصیت تھیں غریب پرور اور چھوٹوں پر شفقت رکھنے والے اور علماءو اکابرین سے گہری انسیت و محبت رکھتے تھے۔ طویل عرصے تک مدرسہ رحمانیہ روڑکی میں علم دین کی خدمت انجام دی ہے۔ ان کے اچانک سانحہ وفات پر دارالعلوم زکریا دیوبند میں بھی رنج و غم کی لہر دوڑ گئی اور قرآن خوانی کرکے دعائے ایصال ثواب کا اہتمام کیاگیا۔ خاندان اور دیگر افراد نے کرناٹک پہنچ کر نماز جنازہ میں شرکت اور وہیں تدفین عمل میں آئی۔
پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ قاری محمد سلمان سمیت تین بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں۔ ان کے انتقال پر دارالعلوم زکریا دیوبند کے مہتمم مولانا مفتی شریف خان قاسمی، شیخ الحدیث مولانا سمیع اللہ، استاذ حدیث مولانا شفیع اللہ، ناظم تعلیمات مولانا ہارون، قاری فرخ، مولانا منتظر، مفتی بابر و دیگر اساتذہ، علماء طلبہ اور شہر کی سرکردہ شخصیات نے نہایت رنج و غم کااظہا رکرتے ہوئے تعزیت مسنونہ پیش کی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر