Latest News

پنجاب حلقہ سے مسلم لیگ ن کی چیف آرگنا ئزر مریم نواز کامیاب، نواز شریف کو ایک سیٹ پر شکست تو دوسری پر ملی جیت۔

لاہور: غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجے کے مطابق پی پی 159 لاہور میں مسلم لیگ ن کی مریم نواز 23598 ووٹ لے کر کامیاب ہوئیں۔ آزاد امیدوار مہرشرافت 21491 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ مریم نواز نے قومی اسمبلی اور پنجاب کی صوبائی دونوں سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں عام انتخابات میں پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی اور ساتھ ہی نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
ادھر، پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنے آبائی حلقے لاہور سے آزاد امیدوار یاسمین راشد کو شکست دے دی۔ این اے 130 لاہور 14 کے غیرسرکاری نتائج کے مطابق مسلم ليگ ن کے محمد نواز شریف 171024 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ آزاد امیدوار یاسمین راشد 115043 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہیں۔
حالانکہ انکی دوسری نشست مانسہرہ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 15 پر مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کو پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار نے ہرا دیا ہے۔
مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کوشکست دینےوالے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار گستاسب خان کا کہنا ہے کہ مانسہرہ کے عوام نے آزادی کو ووٹ دیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر