نئی دہلی: مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کی قیادت والے گروپ کو نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) قرار دیتے ہوئے، الیکشن کمیشن نے شرد پوار گروپ کو آئندہ راجیہ سبھا انتخابات کے لیے پارٹی کا نیا نام رکھنے کی ہدایت دی۔ چونکہ اجیت بار کے گروپ میں زیادہ ایم ایل ایز ہیں، اسی لئے ان کے دھڑے کو حقیقی این سی پی قرار دیا گیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق تمام شاہد کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ اصل این سی پی اجیت پوار گروپ ہے۔
الیکشن کمیشن کے اس فیصلہ کے بعد اجیت پوار کا گروپ حقیقی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی ہوگی اور پارٹی کا نشان بھی اسی گروپ کو الاٹ کیا گیا۔ اب شرد پوار کو اپنی پارٹی کا نام نیا نام رکھنا ہو گا جبکہ ان کی نئی پارٹی کا دوسرا نشان بھی الاٹ کیا جائے گا۔
0 Comments