Latest News

یو پی میں بھی 'انڈیا اتحاد' کو لگ سکتا ہے بڑا جھٹکا, سماج وادی کا ساتھ چھوڑ کر بی جے پی سے اتحاد کر سکتے ہیں آر ایل ڈی چیف جینت چودھری؟

لکھنؤ: یوپی میں بھی ایس پی اور کانگریس کا انڈیا اتحاد ٹوٹتا نظر آرہا ہے۔ جینت چودھری کی پارٹی آر ایل ڈی، جو سماج وادی پارٹی کے ساتھ لوک سبھا الیکشن لڑنے کی تیاری کر رہی ہے، این ڈی اے اتحاد میں شامل ہو سکتی ہے۔ 
نیوز چینلوں کی رپورٹس کے مطابق بی جے پی اور آر ایل ڈی کے درمیان بات چیت چل رہی ہے۔ بی جے پی نے آر ایل ڈی کو چار سیٹوں کی پیشکش کی ہے۔ آر ایل ڈی سات سیٹوں کا مطالبہ کر رہی ہے۔ ایس پی پہلے ہی آر ایل ڈی کو سات سیٹیں دے چکی ہے۔ اگر جینت چودھری انڈیا الائنس چھوڑ کر این ڈی اے میں شامل ہوتے ہیں تو سب سے بڑا دھچکا اکھلیش یادو کو لگے گا۔ ایس پی اور آر ایل ڈی مسلسل کئی الیکشن ایک ساتھ لڑ چکے ہیں۔ ایس پی نے ہی جینت چودھری کو راجیہ سبھا بھیجا ہے۔
ٹی وی چینلز کے مطابق بی جے پی اور آر ایل ڈی کے درمیان اتحاد اور نشستوں پر رابطہ کاری کے لیے جاری مذاکرات آخری مراحل میں ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ آر ایل ڈی کو باغپت، کیرانہ، متھرا اور امروہہ سیٹیوں کی بی جے پی 
پیشکش کی ہے۔ 
اکھلیش منگل کی شام ہی کانگریس کی راہل گاندھی کی یاترا میں شامل ہونےکی رضامندی دی ہے اور راہول گاندھی کے ساتھ مشترکہ میٹنگ کرنے کی دعوت قبول کر لی ہے۔

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر