Latest News

سابق وزیر اور سینئر رہنما بابا صدیقی نے کانگریس کو کہا الوداع، کانگریس کا ۴۸ سالہ ساتھ چھوڑ کر این سی پی میں شامل ہونے کا فیصلہ۔

ممبئی: ممبئی کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر مہاراشٹرا بابا صدیقی نے کانگریس سے استعفی پیش کردیا ہے ان کے اچانک استعفی سے لوک سبھا الیکشن سے پہلے ممبئی کانگریس کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ بابا صدیقی نے ٹویٹ کرکے اس کی اطلاع دی۔
کچھ دن پہلے ملند دیورا کانگریس سے شیو سینا شندے گروپ میں شامل ہوئے تھے۔ اس کے بعد اب بابا صدیقی نے کانگریس کو الوداع کہہ دیا ہے اور اجیت پوار کی این سی پی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے، صدیقی کا باندرہ، ممبئی اور اس کے آس پاس کی اقلیتی برادری میں ایک بڑا اثر ہے۔ اس لیے این سی پی اجیت پوار گروپ کو آنے والے لوک سبھا، ودھان سبھا اور ممبئی میونسپل انتخابات میں فائدہ ہونے کا امکان ہے۔ بابا صدیقی فلم انڈسٹری کے لوگوں خاص طور پر شاہ رخ خان اور سلمان خان کے قریبی سمجھے جاتے ہیں، دونوں کے درمیان طویل وقت تک رہے تنازع کو ختم کرانے میں بابا صدیقی اہم رول ادا کیا تھا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بابا صدیقی نے لکجا کہ ” میں نے انڈین نیشنل کانگریس پارٹی میں ایک نوجوان کی حیثیت سے شمولیت اختیار کی تھی اور یہ 48 سال پر محیط ایک اہم سفر رہا ہے۔ آج میں انڈین نیشنل کانگریس پارٹی کی ابتدائی رکنیت سے فوری اثر سے استعفیٰ دیتا ہوں۔ میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو اس سفر کا حصہ رہے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر